لازوال ڈیسک
جموںبھاجپا جموں و کشمیر آئی ٹی و سوشل میڈیا پربھاری کھیم چند شرما نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر یہاں ریاست جموں و کشمیر کا دور وازہ دورہ کیا اس دوران انہوں نے بھاجپا کارکنان سے کہا کہ مودی حکومت کی حصولیابیوں کو سوشل میڈیا کا استعمال کر کے عوامی حلقوں تک پہنچایا جائے ۔وہیں موصوف نے جموں پونچھ اور ادھمپور ، ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ انتخاب میں کئی اجلاس سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے کئی لوگوں کا رحجان بھاجپا کی جانب بڑ ھ رہا ہے ۔وہیں جموں صوبہ میں ان کے ہمراہ بھاجپا کے کئی دیگر سینئر لیڈران بھی موجود تھے ۔جہاں انہوں نے بھاجپا کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی ۔