عمران شفیع
تھنہ منڈی //ڈپٹی کمشنر راجوری کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تحصیلدار تھنہ منڈی انجم بشیر کھٹک KAS نے کتب فروش دوکانوں کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے مقامی دوکان داروں کو اہم ہدایات جاری کی کہ اسکول کے طلبہ و طالبات سے MRP سے زائد رقم کوئی بھی وصول نہ کرےںاور اپنی قیمتوں کو واضح رکھیں اور کسی بھی قیمت پر سرکاری اسکولوں میں مفت تقسیم کی جانے والی کتب کو فروخت نہ کیاجائے بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس ضمن میں تحصیلدار نے نجی اسکولوں کا بھی دورہ کیا اور قواعد و ضوابط کے مطابق کتابوں کی تقسیم کی ہدایت کی، اس موقع پر اپ کے ہمراہ ZEO تھنہ منڈی بھی موجود تھے۔