ممتا بنرجی بچوں کے جیسی حرکت کررہی ہے :وزیر اعظم مودی

0
0

یو این آئی
کلکتہوزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر سخت تنقید کرتے ہوئے وزیرا عظم نریندر مودی نے کہا کہ [؟]وہ بچوں کے جیسی حرکتیں کرتی ہیں[؟]۔کوچ بہار کے راش میلا گرا¶نڈ جس کے ایک بڑے حصے کو کل سوموار کووزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی ریلی کی وجہ سے گھیر دیا گیا ہے میں خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں میں جانتا ہوں کہ یہاں جگہ کم ہے ، دیدی نے اسپیڈ بریک لگادیا ہے ،وہ بچوں کی طرح حرکت کرتی ہیں۔انہوں نے میدان کو بمبو سے گھیررکھا ہے ، اس لیے آپ آگے نہ بڑھیں،بریگیڈ کو توڑنے کی کوشش نہ کریں اگر کچھ بھی ہوا تو وہ میرے خلاف ایف آئی آر درج کرادیں گے ۔
جولائی 2018میں وزیر اعظم کی ریلی کے دوران مدنی پور تڑپال کا ایک حصہ ٹوٹ نے کی وجہ سے 90افراد زخمی ہوگئے تھے ۔فروری میں بھی شمالی 24پرگنہ میں ریلی کے دوران کے بھگدڑ جیسی کیفیت پیدا ہونے کے بعد وزیر اعظم کو تقریر مختصر کرنی پڑی تھی۔اس کے باوجود کئی بچے و خواتین زخمی ہوگئے تھے ۔کوچ بہار میں وزیرا عظم کے اسٹیج کے قریب پولس نے انسان زنجیر بناکرعوام کو قریب آنے سے روک رکھا ہے ۔
11اپریل کو پہلے مرحلے میں بنگال میں دو سیٹوں پر پولنگ ہونا ہے ۔گزشتہ ایک ہفتے میں وزیر اعظم مودی کی بنگال میں تیسری ریلی ہے ۔تین اپریل کو وزیرا عظم نے سلی گوڑی اور کلکتہ میں ریلی سے خطاب کیا تھاوزیر اعظم نے کہا کہ دراصل ممتا بنرجی کی زمین کھسک گئی ہے ،ان کے غصے ، ان کے بیانات کو دیکھ کر ہرکوئی سمجھ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت میں آیوش مان بھارت اسکیم کو نافذ کیا مگر ممتا بنرجی نے ریاست کے عوام کو اس اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے سے محروم کردیا۔وزیراعظم نے کہا کہ متا بنرجی کو دہشت گردی سے کوئی پریشانی نہیں ہے وہ صرف مجھے ہٹانے کیلئے کوشش کررہی ہے ۔ممتا بنرجی نے سیاسی فائدے کیلئے ملک کے مفادات کو قربان کردیا ہے ۔وزیرا عظم نے عوام سے کہا کہ آپ کی حمایت اور تعاون ملے بغیر ہم کچھ بھی نہیں کرسکتے ہیں۔ہمیں آپ کا ووٹ اور حمایت دونوں چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان فضاءمیں اپنی طاقت کا مظاہرہ کررہا تھا تو دیدی کو پریشانی ہورہی تھی۔وزیرا عظم نے کہا اگر مجھے موقع ملا توملک میں انٹر نیٹ اور موبائل فون پر بات چیت کرنا زیادہ آسان ہوجائے گا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی مجھے اور الیکشن کمیشن کو گالی دے رہی ہیں چوں کہ انہیں اب اپنی شکست نظرآنے لگی ہے مگر کیا ممتا بنرجی بچکانہ حرکت کرکے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلیں گی۔کوچ بہار کے راش میلا گرا¶نڈ جس کے ایک بڑے حصے کو کل سوموار کووزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی ریلی کی وجہ سے گھیر دیا گیا ہے میں خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں میں جانتا ہوں کہ یہاں جگہ کم ہے ، دیدی نے اسپیڈ بریک لگادیا ہے ،وہ بچوں کی طرح حرکت کرتی ہیں۔انہوں نے میدان کو بمبو سے گھیررکھا ہے ، اس لیے آپ آگے نہ بڑھیں،بریگیڈ کو توڑنے کی کوشش نہ کریں اگر کچھ بھی ہوا تو وہ میرے خلاف ایف آئی آر درج کرادیں گے ۔جولائی 2018میں وزیر اعظم کی ریلی کے دوران مدنی پور تڑپال کا ایک حصہ ٹوٹ نے کی وجہ سے 90افراد زخمی ہوگئے تھے ۔فروری میں بھی شمالی 24پرگنہ میں ریلی کے دوران کے بھگدڑ جیسی کیفیت پیدا ہونے کے بعد وزیر اعظم کو تقریر مختصر کرنی پڑی تھی۔اس کے باوجود کئی بچے و خواتین زخمی ہوگئے تھے ۔کوچ بہار میں وزیرا عظم کے اسٹیج کے قریب پولس نے انسان زنجیر بناکرعوام کو قریب آنے سے روک رکھا ہے ۔11اپریل کو پہلے مرحلے میں بنگال میں دو سیٹوں پر پولنگ ہونا ہے ۔گزشتہ ایک ہفتے میں وزیر اعظم مودی کی بنگال میں تیسری ریلی ہے ۔تین اپریل کو وزیرا عظم نے سلی گوڑی اور کلکتہ میں ریلی سے خطاب کیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا