ریئل کشمیر ایف سی نے جے کے ایس پی ڈی سی الیون کو دی شکست
لازوال ڈیسک
سرینگرچھبیسویں ریاستی فٹ بال چمپیئن شپ کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت جموں اور سرینگر میں فٹ بال کے مقابلہ جات جاری ہیں وہیں کشمیر چپٹر کا دوسرا سیمی فائنل مقابلہ یہاں ریئل کشمیر ایف سی اورجے کے ایس پی ڈی سی الیون کے مابین کھیلا گیا جس میں ریئل کشمیر ایف سی نے جے کے ایس پی ڈی سی الیون کو شکست دی ۔اس موقع پر ریئل کشمیر ایف سی کے کھلاڑیوں نے کافی محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سولیٹری گول سے اس مقابلہ کو اپنے نام کیا اور اب کشمیر چپٹر سے دی ایف اے سرینگر اور ریئل کشمیر ایف سی دو ٹیمیں کامیابی کے ساتھ کھڑی ہیں جو جموں چپٹر کی دو فائنل ٹیموں کے ساتھ کھیلیں گی ۔