لازوال ڈیسک
نگروٹہجموں و کشمیر میں خواتین کو سماجی و سیاسی بااختیار بنانے میں نیشنل کانفرنس اہم کارنامے انجام دے گی ۔اس سلسلہ میں نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے کہا کہ اگر پارٹی کو ووٹ دیا جائے تو پارٹی خواتین کوقانون ساز اسمبلی میں 33 فیصد ریزرویشن کی کوشش کرے گی ۔اس سلسلے میں، انہوں نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے حالیہ دعوے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت اور فیصلہ سازی میں خواتین کی بڑی شرکت معاشرے کی پرامن ترقی میں ایک طویل راستہ طے کرے گی کیونکہ ان میں اعتماد کا احساس بھی پیدا ہوتا ہے۔ رانا نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے پاس خواتین کو سماجی اور سیاسی طور پر بااختیار بنانے کا ایک ٹریک ریکارڈ ہے، چاہے وہ شہری اداروں اور پنچایتوں میں 33 فیصد ریزرویشن ہو یا ریاست کے میڈیکل کالجوں میں 50 فیصد ہو۔واضح رہے رانا نے ان باتوں کا اظہار یہاںپارٹی کی خواتین کارکنان سے ایک اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ رانا نے کہا کہ ریاست کی خواتین کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور انہیں یہ موقع دیا ہے کہ وہ مختلف علاقوں میں معاشرے کی قیادت کرنے کی اہلیت اور صلاحیت رکھیں۔اس موقع پر موصوف نے ضلع پونچھ کی پہلی خاتون آئی اے ایس ریحانہ بشیر کی مثال دی جنہوں نے آل انڈیا سطح پر اہم رینک حاصل کیا ہے ۔وہیں رانا نے سیاسی صوتحال کا ذکر کرتے ہوئے پارٹی کیڈر سے ریاست میں سامنے آنے والے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے کمر کسنے کی اپیل کی اور کہا کہ امن بحال کرنے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لئے کوششوں کو پھر سے کرنا ہوگا۔