ٰ میر نے جنوبی کشمیر کے دیوسر اور ڈورو شاہ آباد میں انتخابی مہم کا آغاز کیا

0
0

شاہ ہلال
اننت ناگ //کانگریس کے ریاستی صدر اور اننت ناگ پارلیمانی نشست کے اُمیدوار غلام احمد میر نے جنوبی کشمیر کے دیوسر اور ڈورو شاہ آباد میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا ۔میر کے ہمراہ سابق ممبر اسمبلی محمد امین بٹ اور سنیر کانگریس لیڈر ہلال احمد شاہ موجود تھے ۔اس موقعہ پر لیڈران نے لیڈران نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی سطح پر کانگریس ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی نے کشمیر کو اندھیرے میں دھکیلا ہے اور یہاں کے لوگ عدم تحفظ محسوس کر رہے ہیں ، میر نے کہا کہ شاہراہ کو دو دن کے لئے عام لوگوں کے لئے بند کرنا قابل مذمت ہے ،لہذا فیصلہ پر نظر ثانی ہونی چاہیے ۔اُنہوں نے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ انتخابات کے دن کانگریس کے نشان ہاتھ پر بٹن دبائیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا