منی پور کے حوالہ سے یوتھ کانگریس کا مظاہرہ، صدر راج لگانے کا مطالبہ

0
0

ریاست میں پھیلی نفرت کی آگ کو بجھانے کے بجائے منی پور کی بی جے پی حکومت کو آخر کب برخاست کیا جائے گا؟
یواین آئی

نئی دہلی؍؍یوتھ کانگریس نے منی پور میں تشدد پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کے خلاف آج یہاں مظاہرہ کیا اور صدر راج نافذ کرنے اور ریاستی حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔تنظیم کے صدر سرینواس بی وی کی قیادت میں یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے منی پور میں تشدد پر مسٹر مودی کی خاموشی کے خلاف مظاہرہ کیا اور ریاست میں بی جے پی حکومت کو برخاست کرنے اور وہاں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سرینواس نے کہا کہ وزیر اعظم میٹرو میں سفر کر سکتے ہیں، مدھیہ پردیش میں انتخابی ریلیاں کر سکتے ہیں، مہاراشٹر میں توڑ پھوڑ کر سکتے ہیں، لیکن حیرت کی بات ہے کہ 60 دنوں سے جل رہے منی پور کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہتے ہیں اور نہ تشدد زدہ ریاست کا دورہ کرتے ہیں اور نہ ہی امن کی اپیل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں پھیلی نفرت کی آگ کو بجھانے کے بجائے منی پور کی بی جے پی حکومت کو آخر کب برخاست کیا جائے گا؟ وہاں صدر راج کب نافذ ہوگا؟ آج ملک کے عوام اس کا جواب مانگ رہے ہیں، لیکن مرکزی حکومت اور وزیر اعظم جواب دینے کے بجائے اس پر پوری طرح خاموش ہیں۔ وزیر اعظم مودی اپنے ایونٹ مینجمنٹ کے پروگرام دیکھ سکتے ہیں، لیکن منی پور جو تقریباً 60 دنوں سے اپنے ہی ملک میں نفرت کی آگ میں جل رہا ہے، نظر نہیں آ رہا۔یوتھ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور دہلی کے انچارج کوکو پاڈھی، قومی سکریٹری محمد شاہد، ستیہوان گہلوت، دہلی اسٹیٹ یوتھ کانگریس کے صدر رنوجے سنگھ لوچاو اور یوتھ کانگریس کے کئی کارکنوں نے مظاہرے میں حصہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا