ریحانہ بشیر نے پونچھ کی پہلی خاتون آئی اے ایس کا اعزاز اپنے نام کیا

0
0

مہور سے پہلے آئی اے ایس بنے بابر علی
لازوال ڈیسک
جموںسول سروس امتحانات کے نتائج آتے ہیں جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ اور ریاسی کے مہور میںخوشی کا مقام دیکھنے کو ملا واضح رہے ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر سے ریحانہ بشیر نے 187رینک حاصل کر ضلع کی پہلی خاتون آئی اے ایس آفیسر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔واضح رہے ریحانہ عامر بشیر کی بہن ہیں جنہوں نے گزشتہ برس سول سروس کا امتحان پاس کیا تھا ۔وہیں جموں صوبہ کے ضلع ریاسی کے مہور کے گاﺅں بدر سے بابر علی نے سول سروس امتحان میں کامیابی حاصل کر کے علاقہ سے پہلے آئی اے ایس آفیسر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔بابر علی نے ایگل انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن سے پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ،جبکہ بارھویں تک جے این وی سے تعلیم حاصل کی ،بعد ازاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے آنرز کی۔اس کے بعد بابر علی نے اسسٹنٹ کمانڈنٹ کا امتحان پاس کیا لیکن بابرعلی کا خواب یو پی ایس سی تھا ۔واضح رہے بابر علی کے والد مرحوم غلام قادرمحکمہ جنگلات میں فارسٹر کے عہدے پر تھے ۔ان کے والد مرحوم کے گزر جانے کے بعد بابر علی کی پرورش ان کے بڑے بھائی محمد اقبال نے کی جو جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر کے عہدے پر ہیں۔اس ضمن میں بابر علی نے کہا میرے بڑے بھائی اور والدہ کا اس میں اہم رول رہا جس کی وجہ سے یہ کامیابی حاصل ہوئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا