الیکشن کمیشن آف انڈیاکی جانب سے مختلف ریاستوں میں خصوصی کاروائیاں

0
0
377کروڑ نقد157کروڑ کی شراب 705کروڑ کی منشیات  اور 312کرور کے طلائی ز یورا ت ضبط
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍جموں کشمیر سمیت الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں میں کوڈ آ ف کندکٹ کی خلاف ورزی کی کئی کاروائیوں کاسنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے کروڑوں روپے نقد منشیات شراب اور تلائی زیورات ضبط کرکے دو سو سے زیادہ افراد کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقا ت شروع کر دی جبکہ اتر پردیش کے وزیراعلی ٰکو 5اپریل تک جواب دینے کی ہدایت کی گئی ۔الیکشن کمشن آف انڈیاکی جانب سے پارلیمنٹ الیکشن کابگل بجانے کے سا تھ ہی مختلف سیاسی پاررٹیوں کی جانب سے رائے دہندگان کواپنی طرف مائل کرنے کے لئے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کروڑوں روپے رائے دہندگان ،غنڈوںکوفراہم کرنے کیلئے استعمال کئے گئے ،الیکشن کمشن آف انڈیاکومختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے قوائدو ضوابط کی خلاف ورزی کی شکایتیں موصول ہوئی تھی جس کا الیکشن کمیشن آف انڈیانے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 377کروڑ 511لاکھ روپے نقد 157کروڑ روپے مالیت کی شراب 705کروڑ روپے مالیت کی منشیاتی مصنوعات  اور 312کروڑ طلائی زیورات ضبط کئے ۔الیکشن کمیشن آف انڈیانے 200افراد کے خلاف کیس درج کرکے انہیں نوٹسیں اجراء کی جبکہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کو مودی کی فوج کا لفظ استعمال کرنے پرالیکشن کمشن آف انڈیانے تین اپریل کونوٹس اجراء کی اور 5اپریل تک جواب دینے کی ہدایت کی۔ادھرریاست جموں کشمیرمیں بھی الیکشن کمشن آ ف انڈیاکو کئی سیاسی پارٹیوں کے لیڈروںکی جانب سے واضح کئے گئے قوائدو ضوابط کی خلاف ورزی کی شکایتیں موصول ہوئی ہے جن کی باریک بینی سے تحقیقات کی جارہی ہے اور اس ضمن میںآ نے والے 24گھنٹوں کے دوران نامزد امیدواروں او پارٹی لیڈروںکونوٹسیں بھی اجراء کی جاسکتی ہیں
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا