رمن بھلہ کو کامیاب بنانے کی عوام سے کی اپیل
سید نیاز شاہ
پونچھ// ضلع پونچھ میں رمن بھلہ کے حق میں کانگریس سیوا دل کے بینر تلے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کی گئی اس مہم کی شروعات رمن بھلا کی اہلیہ جن کا تعلق بھی سر زمین پونچھ سے ہے نے پریڈ گراو¿نڈ پونچھ سے کی اور رمن بھلہ کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔اس دوران عوام نے انکا جگہ جگہ استقبال کیا اور رمن بھلہ کے حق میں ووٹ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔اس موقع پر سینئر کانگریس لیڈر جہانگیر حسین میر، ریاض بشیر ناز ، کانگریس سیوا دل کے بلاک صدر سید ناز حسین شاہ و دیگران نے شرکت کی اور رمن بھلہ کے حق میں عوام سے ووٹ کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس سیوا دل کے ضلع صدر سید شکیل حسین شاہ نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں لیکن بھاجپا نوجوانوں کو ہی پکوڑے تلنے کی صلح دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ آپ لوگ کانگریس و نیشنل کانفرنس کے مشترکہ امیدوار رمن بھلہ کے حق میں ووٹ کر کے انہیں کامیاب کریں ان کی کامیابی پونچھ کے عام نوجوانوں کی کامیابی ہے۔