این چندرا: سماجی پس منظر پر مبنی فلمیں بناکر ناظرین کے دلوںمیں خاص شناخت بنائی

0
0

یواین آئی
ممبئی //بالی ووڈ میں این چندرا کو ایک ایسے فلم ساز کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے سماجی پس منظر پر مبنی فلمیں بنا کر شائقین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی ہے ۔این چندرا کا اصل نام چندر شیکھر نربھیکر تھا اور ان کی پیدائش 4 اپریل 1952 ئکو ممبئی میں ہوئی تھی۔ان کی ماں ممبئی میونسپل کارپوریشن میں بطور کلرک تھی جبکہ ان کے والد فلم سینٹر میں لیباریٹر¸ انچارج کے طور پر کام کیا کرتے تھے ۔ این چندرا نے گریجویشن کی تعلیم ممبئی یونیورسٹی سے مکمل کی۔ اس کے بعد وہ ہدایت کار سنیل دت کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر کام کرنے لگے ۔ بطور ایڈیٹر انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز سال 1969ئمیں آئی فلم ریشما اور شیرا سے کیا۔ اس درمیان انہوں نے پران مہرا، ومن بھونسلے کے ساتھ بھی بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر کام کیا۔ اس کے بعد وہ ہدایت کار گلزار کے ساتھ جڑ گئے اور بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرنے لگے ۔ این چندرا نے بطور ہدایت کار اپنے فلمی کریئر کا آغاز سال 1986 میں آئی فلم انکش سے کیا۔ سماجی پس منظر پر مبنی اس فلم کی کہانی کچھ ایسے بے روزگار نوجوانوں پر مبنی تھی جو کام نہ ملنے پر معاشرے سے ناراض ہیں اور الٹی سیدھی راہ پر چلتے ہیں ۔ ایسے میں ان کے محلے میں ایک خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ رہنے کے لئے آتی ہے جو انہیں صحیح راستے پر چلنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔ فلم انکش باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔ سال 1987ئمیں این چندرا کے کریئر کی ایک اور اہم فلم پرتی گھات ریلیزہوئی۔ مجرمانہ سیاست کے پس منظر پر بنی یہ فلم بدعنوان سیاست کو بے نقاب کرتی ہے ۔ سال 1988 میں ریلیز ہوئی فلم تیزاب این چندرا کے فلمی کریئر کی سب سے بہترین اور سوپر ہٹ فلم میں شمار کی جاتی ہے ۔ فلم میں انل کپور اور مادھوری دکشت نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔یہ فلم بھی سماجی برائیوں کی عکاسی کرتی نظر آتی ہے ۔ بہترین گیت موسیقی اور اداکاری سے آراستہ اس فلم زبردست کامیابی نے نہ صرف این چندرا کو بلکہ اداکار انیل کپور اور اداکارہ مادھوری دکشت کو بھی شہرت کی بلندیو ں پر پہنچا دیا۔ آج بھی اس فلم کے سدا بہار نغمات ناظرین اور سامعین بے حد پسند کرتے ہیں۔ سال 1991 میں آئی فلم نرسمہا این چندرا کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے ۔ فلم میں نرسمہا کا کردار سنی دیول نے ادا کیا تھا جبکہ باپ ج¸ کا کردار اوم پوری نے ۔ سال 1992ئسے 2000ئتک کا وقت این چندرا کے فلمی سفر کے لئے برا ثابت ہوا۔ ان کی فلمیں حملہ، یگاندھر، تیجسونی، بے قابو، وجود، شکاری جیسی کئی فلمیں باکس آفس پر ناکام ہو گئیں ۔ سال 2002$ میں آئی فلم اسٹائل کی کامیابی کے بعد این چندرا ایک بار پھر سے اپنی کھوئی ہوئی شناخت بنانے میں کامیاب رہے ۔ فلم اسٹائل سے پہلے این چندرا سماجی موضوعات والی دلچسپ فلمیں بنانے کے لیے مشہور تھے لیکن اس بار انہوں نے فلم میں مزاحیہ پہلو کو زیادہ ترجیح دی تھی۔ فلم میں انہوں نے دو نئے اداکار شرمن جوشی اور ساحل خان کو کام کرنے کا موقع دیا۔ دونوں ہی اداکار ان کی کسوٹی پر کھرے اترے اوراپنی زبردست مزاحیہ اداکاری سے شائقین کو لطف اندوز کیا۔ سال 2003ئمیں این چندرا نے اپنی فلم اسٹائل کا سیکوئل ایکس کیوز می کے نام سے بنایا ،جس میں انہوں نے ایک بار پھر فلم میں شرمن جوشی اور ساحل خان کی سوپر ہٹ جوڑی کو لیا۔ لیکن کمزور اسکرپٹ کی عدم موجودگی میں اس بار فلم ٹکٹ کھڑکی پر ناکام ہو گئی۔ این چندرا نے بے زبان ، وہ سات دن،دھرم اور قانون،محبت،میرا دھرم، پرتی گھات اور تیزاب جیسی فلموں کی ایڈیٹنگ کی اوراسکے علاوہ انہوں نے انکش،پرتی گھات ،تیزاب،نرسمہا جیسی ہٹ فلموں میں بطور مصنف بھی کام کیا ہے ۔یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا