مودی اپنے قریبی صنعت کاروں کی ہی چوکیداری کررہے ہیں:سندھیا

0
0

یواین آئی
شیوپوری، ´´//کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے گنا-شیوپوری رکن پارلیمنٹ جیوترآدتیہ سندھیا نے وزیراعظم نریندرمودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنے کچھ قریبی صنعت کاروں کے چوکیدار ہیں اور ان کی چوکیداری میں لوگ بینکوں کا پیسہ لے کر غیر ملک بھاگل رہے ہیں۔ کل شام یہاں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سندھیا نے کہا کہ مسٹر مودی نے مرکز میں حکومت بننے کے بعد ہر شخص کے کھاتے میں 15لاکھ روپے لانے کی بات کہی تھی ،لیکن کسی کے بھی کھاتے میں پیسے نہیں آئے ۔دو کروڑ نوجوانوں کو نوکری دینے کی بات کہی گئی تھی،لیکن نوجوان بے روزگار گھوم رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کیسے چوکیدار ہیں،جن کی چوکیداری میں لوگ بینکوں کا پیسہ لے کر غیر ملک بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے آگے کہا کہ مسٹر مودی صرف کچھ اپنے قریبی صنعت کاروں کی ہی چوکیداری کررہے ہیں دوسری طرف بینکوں کا خزانہ لوٹ کر لوگ غیرملک بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی مذہب ،ذات پات پر سیاست کررہی ہے جبکہ سیاست ترقی پر کرنی چاہئے ۔مسٹرسندھیا کل سے اپنے پارلیمانی حلقے کے دورے پر ہیں۔ یواین آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا