نیشنل کانفرنس امیدواروں کے حق میں ووٹ کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
جموںنیشنل کانفرنس اقلیتی طبقہ نے یہاں بی روڈ پر الیشن دفتر قائم کیا ۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس لیڈران وجے بکایا اور رتن لال گپتا نے منقسم قوتوں کے خلاف ایک متحد منڈیپ کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ یکجہتی کے جذبے سے ریاست جموں و کشمیر کو موجودہ صورتحال سے باہر لایا جا سکتا ہے ۔واضح رہے اس الیکشن دفتر سے مہاجری ووٹران کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں ووٹران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر، اننت ناگ اور بارہمولہ پارلیمانی نشستوں سے نیشنل کانفرنس امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈال کر نیشنل کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے کئی لیڈران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔