عاقب شاہ کا منڈی عوام سے خطاب
ظہیر عباس/وسیم حیدری
منڈی//پارلیمانی انتخابات کے چلتے جہاں متعدد سیاسی جماعتوں نے اپنی مہم کو جاری رکھا ہے وہیں بدھ کو انڈیپینڈینٹ پیپلز پارٹی کے صدر سید عاقب حسین شاہ نے منڈی پہنچ کر سب ضلع اسپتال منڈی کے سامنے عوام سے خطاب کیا اور کہا کہ خطہ پیر پنچال کا ہر انتخاب میں نمایاں کردار رہتا ہے لیکن ہر بار یہاں کی سیاسی جماعتیں ان کا استحصال کر ان سے ووٹ بٹورتی ہیں اور اس کے بعد ان کی جانب کوئی توجہ نہیں دیتیں – ان کا کہنا تھا کہ راجوری پونچھ کی عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے ووٹ کی قدر و قیمت کو پہچانیں اور سوچ سمجھ کر ان کا استعمال کریں – سید عاقب شاہ نے کہا کہ میں اس انتخاب میں حصہ لے رہا ہوں اور پارلیمانی امیدوار ہونے کی حیثیت سے میں یہ وعدہ کرتا ہوں کہ عوام کے تمام مسائل کو اولین وقت میں حل کیا جائے گا – ان کا کینا تھا کہ آج تک جہاز دہلی سے اڑتے تھے لیکن اس انتخاب کے بعد جہاز یہاں سے اڑیں گے اور حکومت کے نمائندے یہاں کی عوام تک خود پہنچے گے – انہوں نے اس موقع پر عوام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوچیں سمجھیں اور پھر فیصلہ لیں کہ کون سے امیدوار کو پارلیمنٹ میں پہنچایا جانا چاہیے – انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس بار وہ انڈیپینڈینٹ پیپلز پارٹی کو موقع فراہم کریں اور دیکھیں کہ کس طرح اس پورے علاقہ میں تبدیلی آئے گی – اس موقع پر لوگوں نے بھی سید عاقب شاہ کو ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرائی –