کوکن ٹیلینٹ فورم کاآل کوکن فائنل مباحثہ

0
66
پچھلی دو دہائیوں سے  آئڈیل فاونڈیشن کی تعلیمی شاخ کوکن ٹیلینٹ فورم(KTF) پورے کوکن کے ۵ اضلاع میں طلبہ کے لئے تعلیمی مقابلوں کا انعقاد کرتے آرہا ھے۔
دسمبر 2018 میں ضلعی سطح پر جن کالیج کے طلبہ و طالبات نے اول، دوم و سوم پوزیشن حاصل کی تھی ان کے درمیان آل کوکن بنیں الاضلاع  فائنل مباحثہ کا مقابلہ بروز اتوار مورخہ 31 ،مارچ 2019 بعد  سہ پہر، انجمن اسلام کی تاریخی کریمی لائبریری میں کیا گیا تھا ۔
پروگرام کا آغاز جناب جنید وسگرے کی تلاوت کلام سے ہوا۔
فائنل مقابلہ ، کوکن کے  9 جونئیر کالج کی 18 طالبات کے درمیان ہوا ۔مقابلہ کے عنوان "GST کے فوائد و نقصانات ” پر طالبات کے درمیان "موافقت و مخالفت” میں بھرپور مباحثہ ہوا۔ مباحثہ کے ناظم جناب کمال الدین مانڈلیکر صاحب نے بہ حسن و خوبی اپنی ذمداری نبھاتے ہوئے 4 راونڈ میں مباحثہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ طالبات کے مباحثہ کے دوران سامعین بھرپور داد و تحسین سے نوازتے رہیں ۔
جناب جاوید مسعود، جناب ضیاءالدین اور محترمہ تبسم ناڈکر نے ججز  کے فرائض انجام دئیے ۔جبکہ وقت نویس کی ذمداری پرنسپل عمران انتولے صاحب نے نبھائ۔
آئڈیل فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری جناب داؤد چوگلے صاحب نے تقسیم انعامات کی ذمداری نبھای۔
مباحثہ میں اول انعام نیشنل ہائی اسکول و جونئر کالج، کلیان کی طالبہ انعامدار زینب مجیید اللہ، دوم انعام  حاجی داؤد  امین ہائی اسکول و جونئر کالج  ،کالستہ – چپلون  کی طالبہ  ثمیئہ مجاہد میئر اور سوم انعام فجندار ہائی اسکول و جونئر کالج، وھور – مھاڈ کی طالبہ وسگرے تحرین عرفان کو  معزز مہمانان کے دست مبارک ٹرافی، اسناد و نقد انعامات سے نوازا گیا ۔
بقیہ سبھی طالبات کو ہمت افزائی کے انعامات و اسناد سے نوازا گیا ۔
اول، دوم و سوم پوزیشن حاصل کرنے والی اسکولوں کو خصوصی ایوارڈز دئیے گئے ۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب نے طالبات کے معیاری مباحثہ اور خود اعتمادی  کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مباحثے تو ٹی وی پر بھی نہیں ھوتے۔ انھوں نے اردو کے فروغ کے لیے مستقبل میں بھی  انجمن اسلام  کی جانب سے  تعاون دینے کا وعدہ کیا ۔
اپنے صدارتی خطبہ میں خطیب کوکن جناب علی ایم شمسی صاحب نے طالبات کی میعاری اردو، تلفظ کی ادائیگی کی خوب تعریف کی اور ممبئی میں کوکنی حضرات کی سماجی و تعلیمی تنظیموں کا اجمالی خاکہ پیش کیا ۔
 جناب اخلاق ناگوٹھنے نے اپنے ماہرانہ انداز میں پورے پروگرام کی نظامت کی ۔
جناب داؤد چوگلے صاحب نے صدر ،مہمان خصوصی اور معزز مہمانان ایڈوکیٹ امین سولکر صاحب، ڈاکٹر سراج الدین چوگلے صاحب، حاجی سلیم گوڈ صاحب، عمران علوی صاحب،  پرنسپل طاہر شاہ صاحب، پرنسپل نسرین شیخ صاحبہ، ڈاکٹر آفرین سوداگر صاحبہ، ڈاکٹر محمد مقیم صاحب، نصیر پٹھان صاحب، فاروق سید صاحب ،پرویز فریر صاحب کے ساتھ ساتھ کوکن مرکنٹائل بینک ، ایاز  گورکھپوری، KTF کی ٹیم  اور سامعین حضرات و خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا