بی جے پی اور شیوسینا میں اب کوئی من مٹا¶ نہیں:ادھو ٹھاکرے

0
0

یواین آئی
احمد آباد، ´//شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے آج کہا کہ ان کی پارٹی اور بی جے پی کے نظریات ایک ہیں اور دونوں کے درمیان جو تلخی اور من مٹا¶ ہوا تھا وہ اب مکمل طورسے ختم ہو چکا ہے ۔مسٹر ٹھاکرے نے آج یہاں بی جے پی صدر امت شاہ کے گاندھی نگر سیٹ پر نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے سے پہلے احمد آباد کے سردار پٹیل چوک پر ہونے والی ریلی میں اپوزیشن پارٹیوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک نظریہ والی دو پارٹیوں کے لڑنے جھگڑنے سے کچھ لوگ خوشی منا رہے تھے ۔انہوں نے کہا“کچھ لوگوں کو میرے یہاں پہنچنے سے خوشی ہو ئی لیکن کچھ کو پیٹ میں درد ہو رہا ہو گا. کچھ لوگ خوشی منا رہے تھے کہ یکساں خیالات و نظریات رکھنے والی پارٹیاں لڑ جھگڑ رہی تھیں۔ ہم میں تلخی اور من مٹا¶ ضرور تھا ،جب امیت بھائی میرے گھر آئے اور بات ہوئی تو یہ سب ختم ہو گیا۔ شیوسینا اور بی جے پی کے نظریات ایک ہیں ،جو ہندوتو ہے . میرے والد (آنجہانی بالا صاحب ٹھاکرے ) کہتے تھے کہ ہندوتو ہماری سانس ہے ۔یہ رک جائے تو کس طرح چل سکتے ہیں”۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد میں دل ملے یا نہ ملے وہ ہاتھ ملا رہے ہیں لیکن بی جے پی شیوسینا کا دل مل گیا ہے ۔ ٹھاکرے نے کہا“ہم نے یہی سوچا کہ گزشتہ پانچ سال میں جو ہوا سوہوا. لیکن اس سے گزشتہ 25 سے 30 سال میں کیا ہو رہا تھا. اکالی دل کو چھوڑ کر دیگر تمام پارٹیاں بی جے پی اور شیوسینا کو اچھوت مانتے تھے ۔ پتہ نہیں کس طرح 25 سال گزر گیا۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے خواب کی تعبیر ملی ۔ دہلی کے تخت پر بھگوا لہرانے گیا. ہمارا لیڈر ایک ہے . میں اپوزیشن سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کالیڈر کون ہے . ہمیں بھی اقتدار چاہئے لیکن ہم کرسی کے لئے پاگل نہیں ہو گئے ہیں. یہاں جیسی بھیڑ مودی مودی جی کے نعرے لگا رہی ہے ویسے اپوزیشن سے بولوکہ ایک لیڈر کا نعرہ لگائے . ان میں نہ کوئی سوچ ایک جیسی ہے اور نہ اتحاد۔ ہر لیڈر سوچتا ہے کہ وہی وزیر اعظم بنے ۔ جب پہلے ہی ایسی ٹانگ کھنچائی ہوگی تو وہ آگے کیسے بڑھ سکتے ہیں”شیوسینا کے سربراہ نے کہا“امیت بھائی میں آیا ہوں میرے والد نے سکھایا ہے کہ جس کی بھی مدد کرو دل کھول کر کرو۔ ہم نے تلخی و من مٹا¶ ختم کر دیا ہے . پیچھے سے وار کرنے کی ہماری روایت نہیں۔ میں دل سے یہاں آیا ھوں”۔بی جے پی شیوسینا اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اب ماحول گرم کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب ملک میں بھگوا بھگوا اور بھگوا ہی ہوگا اور کوئی نہیں آئے گا۔ مسٹر ٹھاکرے نے کہا، “ہم ملک کو ساتھ مل کر آگے لے جائیں گے ”۔ ریلی میں شرومنی اکالی دل کے صدر پرکاش سنگھ بادل، مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی کے رہنما رام ولاس پاسوان، مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری اور پیوش گوئل اور گجرات کے وزیر اعلی وجے روپان¸ اور نائب وزیر اعلی نتن پٹیل بھی موجود تھے ۔یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا