امیت شاہ کے پاس 30 کروڑ سے زیادہ کی جائیداد

0
0

بیوی بھی 8 کروڑ سے زیادہ کی مالکن
یواین آئی

احمدآبادبی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے پاس مجموعی طور پر 30کروڑ48لاکھ روپیے سے زیادہ کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائداد ہے جبکہ ان کی بیوی سونل بین کے پاس بھی سوا آٹھ کروڑ روپیے سے زیادہ کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائداد ہے۔ گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار کے طور پر آج مسٹر شاہ کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے ساتھ دیے گئے حلف نامے میں آمدنی کی تفصیلات کے مطابق ان کے پاس سات کیرٹ ہیرے کے علاوہ 25 کلوچاندی سمیت 35 لاکھ سے زیادہ کے زیورات ہیں جن میں تقریباً 30 لاکھ کے آبائی اور باقی ماندہ ذاتی ا?مدنی سے خریدے گئے ہیں جبکہ بیوی کے پاس 63 کیرٹ ہیرے اور ایک کلو 620 گرام سونا سمیت 63 لاکھ سے زیادہ کے زیورات ہیں۔ مسٹر شاہ کاشیئر وغیرہ میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری 17 کروڑ 59 لاکھ روپیے سے زیادہ کی ہے جبکہ ان کی بیوی کا شیئروغیرہ میں سرمایہ کاری 4 کروڑ سے 36 لاکھ سے زیادہ کی ہے۔ مسٹر شاہ کے پاس محض 20633 روپیے کی نقدی اور بیوی کے پاس 72578 روپیے کی نقدی ہے جبکہ دونوں کے بینک کھاتوں میں علیٰ الترتیب 1889710 اور 1872172 روپیے ہیں۔ دونوں کے اوپر کل علیٰ الترتیب 1577037اور3192550 روپیے کا بینک قرض بھی ہے۔ مسٹر شاہ کی مجموعی طور پر 122475093 روپیے کی قیمت کی غیر منقولہ جائدادمیں 76750000 روپیے آبائی اور بقیہ ان کے خود کی کمائی کی ہے 1182446224 روپیے کی منقولہ جائداد میں 149792563 روپیے آبائی ہیں۔ بیوی کی مجموعی طور پر 30523738 روپیے کی غیر منقولہ جائداد میں 8023738 روپیے کی جائداد ورثے میں ملی ہے بقیہ خود کی کمائی کے ہیں۔ محترمہ شاہ کی پوری 52738692 روپیے کی منقولہ جائداد ان کی ذاتی آمدنی کی ہے۔ مسیز شاہ کو حلف نامے میں خاتون خانہ بتایا گیا ہے اورکرایے، شیئر وغیرہ سے ان کی آمدنی بتائی گئی ہے۔ اسی طرح مسٹر شاہ کو بھی راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر ان کی تنخواہ، بھتےکے علاوہ کرایے، شیئر سے آمدنی بتائی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا