قاضی گنڈ میں سلینڈر سے گیس اخراج ہونے کے سبب 3افراد جھلس گئے

0
0

شاہ ہلال
اننت ناگ/قاضی گنڈ میں ٹرک گاڑی میں سلینڈر سے گیس اخراج ہونے کے سبب 3افراد جھلس گئے ہیں ۔بدرا گنڈ قاضی گنڈ نیشنل ہاوے پر ایک ٹرک کے کیبن میں اُس وقت آگ نمودار ہوئی جب ٹرک ڈرائیور کھانا پکانے میں مشغول تھے ،جس دوران دسلینڈر سے اچانک گیس اخراج ہوئی جس نے آگ پکڑلی ،اس بیچ وہاں موجود دوسرے ٹرک ڈرائیور و کنڈیکٹروں کی بروقت کاروائی سے آگ پر قابو پالیا گیا تاہم اس حادثے میں سوم ناتھ ،ونود کمار اور ستھ نام سنگھ ساکنان جموں جھلس گئے ہیں ِجنہیں علاج معالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔اس حادثے میں گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا