ملک شاکر
بانہال// پلوامہ میں ہوئے ایک خودکش حملے کے بعد جس میں سی آر پی ایف کے 44 اہلکار جاں بحق ہوئے تھے تو آج 30مارچ کو بانہال کے ٹیٹھار علاقے میں جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر ایک ذور دار دھماکہ پیش آیا جب سی آر پی ایف کا قافلہ یہاں سے گذر رہا تھا تو وہی ایک سینٹرو گاڑی میں ایک ذور دار دھماکہ پیش آیا جس کی ذد میں ایک سی آر پی ایف کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم اس دھماکے میں کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔دھماکے کے ساتھ ہی حملہ آور بھاگنے میں کامیاب ہو گیا اور علاقے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ سکولی طلبائ میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا اور اس دھماکے کے فوراً بعد ہی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پورے علاقے کو فوج اور پولیس نے محاصرے میں لے لیا اور جموں و سرینگر قومی شاہراہ قریب چھے گھنٹے کے لئے بانہال کے مقام پر گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا جہاں سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس واردات کے فوراً بعد ہی فوج اور پولیس کے آفیسر جا? واردات پر پہنچ گئے اور اس معاملے کا جائزہ لیا اور اس کے ساتھ ہی پولیس اور فوج اس دھماکے کی جانچ میں جڑھ گ? اور حملہ آور کی تلاش بھی جاری ہے تاہم ابھی اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔