پولیس تحقیقات میں تیزی لائے :جاوید رانا
اعجاز کوہلی
مینڈھر سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منکوٹ کے ایک معروف استاد گلزار حسین کی پراسرار موت پر نیشنل کانفرنس کہ سنٹرل سکریٹری جاوید رانا نے دکھ کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ تحقیقات میں پولیس سرعت لائے ۔موصوف نے کہا کہ ماسٹر گلزار ایک بہترین ماہر تعلیم اور ساتھ سماج پرست تھے ان کی اسطرح موت ہو ایک دکھ کی گھڑی ہے ۔رانا نے کہا کہ یہ صرف ان کے پریوار کا دکھ نہیں بلکہ ہم اب اس میں برابر کہ شریک ہیں ۔انہوں نے پولیس پر زور دیا کہ اس معاملہ کی جلد سے جلد تہہ تک جایا جائے اور جو بھی سامنے آے اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ گلزار کے پریوار کو انصاف مل سکے ۔