کرناٹک پبلک اسکول ہلی کھیڑ (بی) میں سالانہ جلسہ شاندار پیمانہ پر منایا گیا

0
0

ےو اےن اےن
بےدر۔// جما ل پٹےل اےجوکشن ٹرسٹ ہلی کھیڑ (بی)کے تحت چلائے جانے والے کر نا ٹک پبلک اسکول کا نواں (9) سالانہ جلسہ عظیم الشان پیمانے پہ منا یا گیا۔جلسہ کی کاروائی کا آغازطالب علم محمد ما جد کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ محمد اظہر حمد باری تعالیٰ ،نعت شریف اسکول کے طالب علم شیخ حسان نے پڑھی اور اسکول کے پرنسپل عائشہ جاسمین نے دور دراز سے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیااور مہمانوں کی اہمیت بتائی اور تمام مہمانوں کی گلپوشی مینجمنٹ اور اسٹاف نے مل کر کی جسمیں بچوں کے تمام پروگرام صدرِمدرسہ نسرین پٹیل صاحبہ کی زیرِ نگرانی میں کئے گئے،اس موقع پر ڈاکٹر سہل نے اپنی مختصر سی تقریر میں اسکول اور بچوں کی قابلیت کے عنوان پر اظہار خیال کیا۔جناب عبدالسلام صاحب (گلبرگہ) نے بھی اپنے اظہارِ خیال میں تعلیم اور بچوں کی مستقبل کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے مفید مشہورے دئیے ۔جناب الحاج محمد جمال الدین پٹیل فاونڈر چیرمین کرناٹکا پبلک اسکول اپنی تقریر میں تعلیم کی اہمیت اور دین و دنیامیں محنت کرنا ضروری ہے۔ جناب محمد عبدالنجیب نے اپنے اظہارِخیال میں اسکول کی تعریف کی اور بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دین کی تعلیم کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ آج کل انگلش میڈیم اسکول میں یہ ماحول نہیں ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب کے۔جے۔ابو بکر صاحب(بنگلور) نے اپنی اہم بات میں طالب علموں کے لئے قیمتی مشورے دئے کہ تعلیم کی اہمیت بتائی اور بچوں کے لئے کلچرل اکٹیوٹیس بتائی اور ان تمام کے کئے اہم رول میں ٹیچرس کی کوشش اہم ہوتی ہے ۔ جناب محمد آصف الدین پٹیل صاحب صدر کرناٹک پبلک اسکول نے تمام مہمانوں ،وسرپرست حضرات اور دیگر دیہاتوں سے اور اسکولوں سے آئے ہوئے سبھی حضرات کا دل کی عمیق گہرائیوں سے اپنے اور تمام اسٹاف اور مینجمنٹ کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور اپنی اس چھوٹی سی گفتگو میں نویں (9) سالہ جلسہ میں سرسری جائزہ لیا اور اسمیں ایک اہم بات یہ بتائی کہ اپنے اسکول کا پہلا بیاچ میٹرک سال 2019-20 میں پہلا بیاچ نکلے گااس بیاچ کو 100%فیصد کامیابی اور تاریخی بیاچ نکالنے کا سرپرست حضرات سے وعدہ کیا۔بعد اذاں بچوں کے کلچرل پروگرام شروع ہوئے۔رات دیر تک پروگرام چلتے رہے ۔جلسہ میں شریک ہوئے تقرباً پانچ ہزار سے زائدافرادنے شرکت کی اور تمام حضرات کے لئے بعد جلسہ پر تکلف ضیا فت کا نظم کیا گیا۔صدر معلمہ کرناٹک پبلک اسکول کے اظہار تشکر پر جلسہ تکمیل پذیر ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا