سوچھ بھارت مشن کے تحت گائوں کو ماڈل زمرہ او ڈی ایف پلس قرار دینے سے پہلے کوالٹی چیک (کیو سی) کرنے کی مشق کریں:چیف سیکرٹری
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے یوم آزادی کے سلسلے میں آج ان اَضلاع کا جائزہ لیا جو سوچھ بھارت مشن ( ایس بی ایم ) گرامین کے تحت اَپنے گائوں کو ماڈل زُمرے میں قرار دینے میں پیچھے تھے۔حکومت سکیم کے متعین پیرامیٹروں کے مطابق 15؍ اگست تک پورے جموںوکشمیر یوٹی کو او ڈی ایف پلس کے طور پر اعلان کرنے کی خواہشمند ہے اور آج تک یومِ آزادی سے قبل باقی دیہاتوں سے زائد اَز 96فیصد کی پیش رفت کو رجسٹر کرنے میں کامیاب رہی ہے۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی ، بارہمولہ ، کپواڑہ ، کشواڑ اور ریاسی کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے علاوہ ڈائریکٹر رورل سینٹیشن اور محکمہ کے دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اَفسروں کو حکم دیا کہ وہ سوچھ بھارت مشن گرامین کے تحت گائوں کو ماڈل زمرہ او ڈی ایف پلس قرار دینے سے پہلے ’’ کوالٹی چیک ( کیو سی)‘‘ کرنے کی مشق کریں۔اُنہوں نے اَفسروں سے کہا کہ وہ کسی بھی گائوں کو او ڈی ایف پلس زُمرہ قرار دینے کے لئے متعلقہ ’’ پرابھاری اَفسران‘ ‘ اور مقامی سرپنچوں کی سفارشات لیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس مشق کے لئے لازمی تمام ضروری سہولیات جیسے کوڑاکرکٹ جمع کرنا، سالڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ ،لیگسی ویسٹ کو ہٹانا کے علاوہ اِرد گرد کی بصری صفائی ستھرائی کا یہ اعلان کرنے سے پہلے کراس چیک کیا جانا چاہیے۔چیف سیکرٹری نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ صفائی ایک دِن کا معاملہ نہیں ہے بلکہ لوگوں کے روییّ میں مستقل تبدیلی کا تقاضا کرتا ہے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے رورل سنیٹیشن محکمہ کے کردار کی سراہنا کی جس نے اسے مختصر وقت میں اَنجام دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسے وقت بھی آئے جب اِس مشکل کام کو اس ٹائم فریم میں حاصل کرنا مشکل نظر آتا تھا لیکن اِجتماعی کوششوں سے یہ کام ہوا جو کہ قابل تعریف ہے۔اُنہوں نے اَفسروں سے کہا کہ وہ اِس یوم آزادی پر ان متعلقہ پنچایتوں میں ’’ سوچھتا ریلیاں ‘‘ نکال کر لوگوں کو بیداری پیدا کریں اور اِن ریلیوں میں نوجوانوں او رخواتین کو بھی شامل کریں۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی مندیپ کور نے بتایاکہ محکمہ ہر گائوں میں اِس مہم کو بر قرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ گھریلو بیت الخلاء کے علاوہ روزانہ کوڑا کرکٹ کو اِکٹھا کرنا شروع کیا گیا ہے اور ہر ایک گائوں میں سوک پٹ اور کمپوزٹ پٹ فراہم کئے گئے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ مؤثر عمل آوری سے ہر گائوں کی صفائی اَب خواب نہیں ہے بلکہ حقیقت ہے۔ڈائریکٹر رورل سینٹیشن چرندیپ سنگھ نے اَپنی پرزنٹیشن میںنے میٹنگ کوجانکاری دی کہ زائد اَز96فیصد جموںوکشمیر اِس وقت او ڈی ایف ماڈل رینکنگ میں ملک کی سرفہرست تین ریاستوں اور یوٹیز میں شامل ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ 6,650 گائوں میں سے 6,399 گائوں پہلے ہی ماڈل زمرہ کا درجہ حاصل کر چکے ہیں اور باقی اِس ماہ کی 15 تاریخ سے پہلے یہ درجہ حاصل کرلیںگے جیسا کہ جموںوکشمیریوٹی کے ہر ضلع ترقیاتی کمشنر نے یقین دہانی کی ہے