لازوال ڈیسک
ادھمپور//غیر سرکاری تنظیم ‘جیو اور جینے دو’ کے سربراہ اور ارکان کی جانب سے جکھینی بستی میں حفظان صحت پر ایک بیداری کیمپ لگایا گیا ۔جس میں آئے ہ نے تمام موجود لوگوں کو صحت مند رہنے کے لئے صفائی کی اہمیت پر زور دیا۔تنظیم دباراس موقع پر ضرورت مند خاندانوں کے درمیان ضرورت کے گرم کپڑے اور دیگر سامان فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر صدر طارق شاہ نے بتایا، ” آج میں نے جکھینی علاقے میں ایک حفظان صحت سے متعلقہ بیداری کیمپ لگایا جس صفائی رکھنے پر زور دیا۔ صحت کو بہترین بنانے کے لئے اپنے جسم کو صاف رکھنا بے حد ضروری ہے ۔کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ صاف رکھنا بڑا ضروری ہے۔ روز نہانا اور اپنے ماحول کو بھی صاف رکھنا ضروری ہے جس سے صحت اچھی بنی رہے ۔بچوں کی جسمانی ترقی میں صفائی کا اہم رول ہے ۔ہاتھ دھونے جیسی اچھی عادات بچوں میں ڈالنی ضروری ہے ۔ردی کی ٹوکری صحیح جگہ پھینکنے سے ماحول کو صاف رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تنظیم دبارا چلائی گئی مہم کے چلتے گرم کپڑے ضرورت مندوں کو دیے گئے جس میں شہر کے بہت سے لوگوں کا تعاون تنظیم کو ملا ہے ۔ہم تمام ان لوگوں کو شکریہ کرتیں ہیں جنھوں نے اس مہم کو آگے چلایا. آگے بھی ایسی مہم جاری رہے گی۔ ہم میڈیا کا بھی شکریہ کرتیں ہیں جنھوں نے اس مہم کو تمام لوگوں تک پہنچانے میں تعاون دیا۔ آج ہم میڈیا کے ذریعہ سے تمام لوگوں سے اپیل کرتیں ہیں کی گھر کے بچوں کی کتابیں، کاپیاں، قلم، پنسل، یونپھارم یا کوئی بھی چیز جو اسکول جانے والے ضرورت مند بچوں کو پہنچانا چاہے، وہ تنظیم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔کئی ایسے خاندان ہیں جہاں ضروری چیزوں کا فقدان ہیں اور بچے تعلیم حاصل کرنے میں چیزوں کی کمی محسوس کرتیں ہیں ۔ان تک ضروری سامان پہنچایا جائے گا تاکہ ان کی مدد ہو سکیں۔