لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے اقلیتی مورچہ کی جانب سے وادی میں نیشنل کانفرنس امیدواروں کی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کیلئے مہم کا آغاز کیا گیا ۔اس ضمن میں ہجرت کردہ ووٹران کیلئے گھر گھر پہنچنے کیلئے مہم کا اہتمام بھی کیا گیا ہے تاکہ پارٹی امیدواروں کے حق میں ووٹ حاصل کئے جا سکیں ۔اس ضمن میں اقلیتی سیل کے صدر ایم کے یوگی نے یہاں شیر کشمیر بھون جموں میں ایک تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہجرت کردہ ووٹران بڑھ چڑھ کر اس جمہوری طریقہ کار میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ مہاجرین کے ساتھ کھڑی ہے ۔اس موقع پر پی ایل تلاشی، ابھے بکایا، ہروندر سنگھ، بال کرشن بھٹ، ٹی کے کول، ڈاکٹر آمنہ و دیگران موجودتھے۔