عوام کو سچ جاننا چاہئے :کپل سبل ہندوستانی معیشت کو زبردست جھٹکا لگا:غلام نبی آزاد
یواین آئی
نئی دہلیکانگریس سمیت حزب اختلاف کی پارٹیوں نے منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر اپنے کالے دھن کے پرانے نوٹ تبدیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بند¸ ایک ‘غداری’ تھی جس میں سرکاری خزانہ لوٹا گیا تھا۔ اپوزیشن پارٹیوں نے یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک ویڈیو ٹیپ جاری کرکے کہا کہ نوٹ بندی کے ذریعے عوام کا پیسہ لوٹا گیا تھا۔بی جے پی لیڈروں نے مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد بھی پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں میں تبدیل کرایاہے اور اس کے لئے 40 فیصد تک ‘کمیشن’ لیا گیا ہے ۔ ویڈیو ٹیپ میں بی جے پی کے احمد آباد دفتر میں کچھ لوگوں کو پانچ لاکھ روپے کے پرانے نوٹوں کو 40فیصد کمیشن کے ساتھ تبدیل کرتے دکھایا گیا ہے ۔ پریس کانفرنس میں کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد، کپّل سبل، ملک ارجن کھڑگے اور رندیپ سنگھ سورجے والا، لوک تانپرک جنتا دل کے شرد یادو، راشٹریہ جنتا دل کے منوج جھا اور دیگر پارٹیوں کے لیڈر موجود تھے ۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 نومبر 2016کو پانچ سو روپے اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کو بند کرنے کا اعلان کیا اور پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں میں تبدیل کرنے کا وقت 31دسمبر 2018مقرر کیا تھا۔ مسٹر کپّل سبل نے دعوی کیا کہ جاری ویڈیو ٹیپ 31دسمبر 2018کے بعد کا ہے جس میں بی جے پی کے احمد آباد دفتر میں کاروباری افراد اپنے نوٹ بدلوانے کے لئے آ رہے ہیں۔ یہ محنت کی کمائی ہے اور ان کا پیسہ 40فیصد کمیشن لے کر تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس ویڈیو ٹیپ میں دکھائی گئی "نوٹوں کی دیوار” سرکاری فنڈ کی ہے ۔ یہ ریزرو بینک کی دولت ہے ۔ سرکاری خزانہ ہے جس کوکوئی لوٹ رہا ہے ۔ واقعی نوٹ بندی کے ذریعے سرکاری خزانہ لوٹا گیا ہے ۔ اس کے لیے کوئی بھی سزا کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی سے واقع میں بی جے پی کے لوگوں کو فائدہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سچ جاننا چاہئے اور ’چوکیدار‘اور ’چور‘میں فرق کرنا چاہئے ۔ مسٹر آزاد نے کہا کہ نوٹ بندی سے ملک کے صنعتی دھندے بند ہو گئے ۔ ہندوستانی معیشت کو زبردست جھٹکا لگا ہے ۔ ایک طرف بی جے پی کے رہنما پرانے نوٹ تبدیل کرنے کا دھندہ کر رہے تھے تو دوسری طرف عام لوگ بینکوں کے سامنے لائنوں میں کھڑے ہوکر مر رہے تھے ۔ ایک سوال پر مسٹر منوج جھا نے کہا کہ موجودہ حکومت سے نوٹ بند¸ کے دوران ہونے والی گڑبڑیوں کی جانچ کرنے کی توقع کرنا بے معنی ہے ۔ اس سے جانچ کی مانگ نہیں کی جا سکتی ہے ۔