عمران شفیع
تھنہ منڈی //تحصیلدار تھنہ منڈی انجم بشیر کھٹک نے تھنہ منڈی بازار کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے اس دوارن سبزی فروشوں گوشت کی دوکانوں ہوٹلوں و راشن وغیرہ کی دوکانوں کا معائینہ کیا۔ انہوں نے دوکانداروں کو کہا کہ اگر کسی بھی دوکاندار کہ خلاف شکائیت ملی تو اسے بخشا نہیں جائے گا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ سینٹری انسپکٹر ریاض احمد کے علاوہ تمام محکمہ جات کہ ملازمین و پولیس عملہ موجود تھا تحصیلدار انجم بشیر خان نے تمام دوکانداروں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر دوکاندار اپنی دوکان پر ریٹ لسٹ چسپاں کر کہ رکھے۔انہوں نے میونسپل عملہ کو ہدائیت دے کر تمام دوکانوں سے گلی سڑی سبزیاں و دیگر ناقص سامان ضایع کروایا اور انہیں جرمانہ بھی کیا۔ انہوں نے تمام دوکانداروں کو میونسپل کمیٹی کے لائینس بنانے کے لئے کہا اور مومی لفافے استمعال نہ کرنے کی ہدایات بھی دی۔