مطالبات حل نہ ہوئے الیکشن بائکاٹ ہوگا

0
0

بسنت گڑھ کھنیڑ گاﺅں کے لوگوں کا زوردار احتجاج
نریندر سنگھ ٹھاکر
ادھمپور//تحصیل بستگڑھ کے کھنیڑ گاو¿ں میں دوسرے دن بھی سرپنچ عبدالرشید اور ماسٹر عمردین کی صدارت میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی اور محکمہ جنگلات کے خلاف زوردار احتجاج کیا گیا۔ وہیں عمر دین کا کہنا تھا انتظامیہ ہمارے علاقے میں سڑک کی سہولت پہنچانے میں بالکل ناکام ثابت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ اسی مانگ کو لے کر گزشتہ کئی دنوں سے روش کا اظہار کرتے آ رہے ہیں لیکن اب تک کسی بھی محکمہ کی طرف سے ہماری کوئی سدھ بدھ نہیں لی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں 11 سال پہلے بسنت گڑھ کھنےڈ تک سڑک پہنچائے جانے کا کام شروع ہوا تھا لیکن محکمہ جنگلات کی طرف سے اس کام کو روک دیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں میں بھاری غصہ پیدا ہو گیا۔ وہیں عبدالرشید اور ماسٹر عمر دین کی صدارت میں مظاہرہ کر رہے رخسار ملک، محمد فاروق ،محمد صدیق ،سیتارام، بشن داس ،کرتار چند جاوید اقبال دیگر نہ حکومت کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد سے جلد ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دی گئی تو وہ کل تمام سرکاری دفتروں اور دکانوں کو بند کر کے حکومت کے خلاف سخت مخالفت کرنا شروع کر دیں گے ساتھ ہی آنے والے انتخابات کا بھی بائیکاٹ کریں گئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا