ضلع کورٹ کمپلکس جموں میں لوک عدالت کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
جموںضلع کورٹ کمپلکس جموں میں چیئرمین ضلع لیگل سروس اتھارٹی ونود چٹر جی کول کی قیادت میں اور سیکریٹری ضلع لیگل سروس اتھارٹی نوشاد احمد خان کی زیر نگرانی ایک لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا ۔وہیں لوک عدالت میں معاملات کے حل کیلئے چھ بینچ قائم کئے گئے تھے ۔اس دوران بینچ ایک میں وی سی کول ضلع اینڈ سیشن جج جموں ، نگہت سلطانہ ایڈیشنل ضلع جج بینک معاملات جموں اور حق نواز زرگر تھرڈ ایڈیشنل ضلع اینڈ سیشن جج TADA/POTA،بینک معاملات ،سول اور جرائم معاملات ،بینچ دو میں موہن لال منہاس سپیشل جج اینٹی کرپشن ،سی بی آئی معاملات جموں، تسلیم عارف ایڈیشنل سیشن جج اینٹی کرپشن جموں اور جتندر سنگھ جموال پرزائڈنگ آفیسر MACTجموں ، بیچ تین میں اشوانی کمار شرما چیف جوڈیشل مجسٹریٹ جموں ، پون شرما سب جج جموں، آرتی دیوی منصف جے ایم آئی سی جموں ،بین چار میں یحییٰ فردوس ااہنگر ،اسپیشل ریلوے مجسٹریٹ جموں ، منجیت رائے اسپیشل موبائل مجسٹریٹ پی اینڈ ٹی جموں اور ونگیال ٹسیرنگ فاریسٹ مجسٹریٹ جموں ،بینچ پانچ میں نوشاد احمد خا ن سیکریٹری ضلع لیگل سروس اتھارٹی جموں اور دنیش گپتا اسپیشل موبائیل مجسٹریٹ ٹریفک جموں نے ٹریفک معاملات کو دیکھا ،بینچ چھ میں منوج پریہار اسپیشل میونسپل مجسٹریٹ جموں اور صلاح الدین احمد ایڈیشنل موبائل مجسٹریٹ جموں نے میونسپل اور پیٹی کمپاﺅنڈ ایبل معاملات کو دیکھا ۔اس موقع پر 312معاملات کو لیا گیا تھا جن میں سے 284معاملات کو حل کیا گیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا