راہل کو امیٹھی کے عوام نے مسترد کردیا: اسمرتی ایرانی

0
0

یواین آئی
نئی دہلی ´´´//ربھارتہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے جنوبی ہندوستان کی کسی سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کی قیاس آرائی پر اتوار کو کہا کہ مسٹر گاندھی کو امیٹھی کے عوام نے مسترد کردیا ہے ۔اتر پردیش کی امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑ رہی مسز ایرانی نے ٹویٹ کیا“بلاووں کا سوانگ رچا جا رہا ہے کیونکہ امیٹھی کی جنتانے راہل گاندھی کو نکاردیا ہے ۔ امیٹھی نے بھگایا، جگہ جگہ سے بلاوے کا سوانگ رچایا، کیونکہ جنتانے ٹھکرایا ، سنہاسن خالی کرو راہل جی کہ جنتا آتی ہے ”۔مسز ایرانی نے ہیش ٹیگ ‘ بھاگ راہل بھاگ ’ کا استعمال کیا ہے . اس کے ساتھ ہی انہوں نے ضلع امیٹھی کانگریس کمیٹی کے ایک خط کی کاپی بھی لگائی۔ خط میں مسٹر گاندھی سے امیٹھی اور جنوبی ہند کی کسی سیٹ سے الیکشن لڑنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ کانگریس لیڈروں کا کہنا ہے کہ کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ کے کارکن چاہتے ہیں کہ مسٹر گاندھی ان کی ریاستوں سے الیکشن لڑیں۔اس دوران کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے مسز ایرانی کو جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا“چاندنی چوک نے شکست دی. امیٹھی نے شکست دے کر بھگایا۔ جسے بار بار عوام نے مسترد کیا، ہر بار راجیہ سبھا سے پارلیمنٹ کا راستہ ملا. اب امیٹھی نے شکست کی ہیٹ ٹرک کا ماحول پیدا کیا”۔کانگریس لیڈر نے ‘ بھاگ اسمرتی بھاگ ’ ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا