افغانستان میں مڈبھیڑ میں 11جنگجو ہلاک

0
0

یواین آئی
غزنی،´//مشرقی افغانستان کے دو صوبوں میں سلامتی دستوں کے ساتھ الگ الگ مڈبھیڑوں میں کم از کم 11جنگجو مارے گئے اورآٹھ دیگر زخمی ہوگئے ۔اس دوران سات جنگجو¶ں کو گرفتار کیاگیا ہے ۔سرکاری ترجمان حریف نوری نے بتایا کہ ہفتے کی رات مشرقی غزنی صوبے کے جاناخان ضلع میں فوج کے خصوصی مہم دستے نے فضائیہ کے تعاون سے گوگر علاقے میں طالبان کے ٹھکانے پر حملہ کر کے 10جنگجو¶ں کو ڈھیر کردیا۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران آٹھ جنگجوزخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو پڑوسی کھوست صوبے کے تیریزائی ضلع میں مڈبھیڑ میں ایک طالبانی جنگجو مارا گیا اور سات دیگر کو گرفتار کرلیاگیا۔اس دوران کئی اے کے 47رائفل بھی ضبط کی گئیں۔ژنہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا