لازول ڈیسک
جموںنیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے یہاں ایک اجلاس میں کہا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا اتحاد لوک سبھا انتخابات تک محدودہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کا مقصد ملکر منقسم طاقتوں کے خلاف لڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد صرف لوک سبھا انتخابات تک محدود ہیں اور نفرت بھری سیاست کے خاتمے کیلئے ہے ۔اس موقع پر کئی سیاسی کارکنان نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی جنکا رانا نے پارٹی میں پر جوش خیر مقدم کیا ۔وہیں تقریب میں ضلع صدر نیشنل کانفرنس دھرم ویر سنگھ جموال، خواتین شاخ کی صوبائی صدر ستونت کور ڈوگرہ، سابق کارپوریٹر سبھاش بھگت و دیگران موجود تھے۔رانا نے کہا کہ ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور وقت کی ضروت ہے کہ منقسم طاقتوں سے ملک کو بچایا جائے ۔اس موقع پر رانا نے عوام پر امید جتاتے ہوئے کہا کہ کانگریس امیدوار وکرم آدتیہ سنگھ اور رمن بھلا کی کامیابی کیلئے نوجوان ایک اہم کردار ادا کریں گے۔