گزشتہ کئی سالوں سے پل کی تعمیر تشنہ تکمیل ۔ڈسی راجوری سے تحقیقات کا مطالبہ
تبریز ملک
درہال// درہال ریکباں ملہت پل جس پر پانچ سال پہلے کام شروع ہوا تھا ۔اس پر پچھلے تین سال سے کام بند پڑا ہے جس کی قیمت ملہت، ریکی باں ،لیراں ،پلیارنی ،پٹیاڑی اور ڈوڈاج کی عوام کو چکانی پڑ رہی ہے۔ تیس ہزار سے زائد افراد پر مشتمل یہ گاﺅں پچھلے ساٹھ سال سے اس بڑے اور خونی دریا کے رحم و کرم پر ہیں، دس کلو میٹر تک کوئی پل نہیں ہے اسکول کے بچے بزرگ اور عورتیں ہمیشہ اس کا شکار ہوتے ہیں ااور آج تک درجنوں لوگ اس دریا کا شکار ہو چکے ہیں۔ بارشوں کے موسم یہ پورا علاقہ اور بالخصوص اسکول کے بچے متاثر ہوتے ہیں بیمار لوگ علاج کے لیے درہال نہیں پہنچ سکتے۔ یہاں کے عوام کی ڈپٹی کمشنر راجوری اعجاز اسد جو کہ ایک مخلص ایماندار اور ہمدرد آفیسر ہیں سے مودبانہ گزارش ہے کہ اس پل پر جلد از جلد کام شروع کر وایا جائے اور متعلقہ حکام سے انکوائری کی جائے۔