لازوال ڈیسک
جموںسابق نائب وزیر اعلیٰ کوندر گپتا نے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر یہاں باہو علاقہ میں ایک ریلی سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مایوسی کی وجہ سے جموں صوبہ میں پی ڈی پی ،کانگریس اور این سی کا اتحادہو ا ہے ۔اس موقع پر کوندر گپتا نے بھاجپا میں شمولیت کرنے والے نئے چہروں کا پارٹی میں استقبال کیا ۔موصوف نے کہا کہ عوام کیلئے پارٹی کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں جب جو چاہے وہ شامل ہو سکتا ہے ۔اس دوران گپتا نے اپنے دور اقتدار میں ہوئے ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی ۔