یواین آئی
سرینگرسری نگر کے سونہ وار علاقے میں ہفتہ کے روز ایس ایس بی سے وابستہ ایک فوجی اہلکار اُس وقت بے ہوش ہواجب اس کی سروس رائفل سے اچانک گولی نکل گئی۔ذرائع نے بتایا کہ سونہ وار علاقے درگا ناتھ مندر کے نزدیک واقع سری نگر کے ضلع مجسٹریٹ کی رہائش گاہ کے گارڑ روم میں ہفتہ کے روز ایس ایس بی سے وابستہ ایک فوجی اہلکارکی سروس رائفل سے اچانک گولی نکلی جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار بے ہوش ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بے ہوش فوجی اہلکار کو فوری طور نزدیکی فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔دریں اثنا ایس ایچ او رام منشی باغ محمد اسحاق نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک فوجی اہلکار کو مس فائر ہوا جس کے بعد وہ بے ہوش ہوا اور اس کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گولی دیوار کو لگی ہے اور فوجی اہلکار بالکل ٹھیک ہے۔