لازوال ڈیسک
جموںکانگریس لیڈر سلمان نظامی نے یہاں گروگرام میں ایک مسلم متاثرہ کنبے سے ملاقات کی جس پر ہولی کے تہوار کے روز کچھ شر پسند عناصر نے حملہ کیا تھا ۔واضح رہے گروگرام میں ایک مسلم خاندان پر کچھ شر پسند عناصر نے ہولی کے تہوار کے روز حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کافی چوٹیں آئی ہیں ۔اس ضمن میں نظامی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دل کو درددینا والا سانحہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ خوف ہندوستانیوں کے دلوں میں پیدہ کر دیا گیا ہے جو ایک ہنگامہ خیز صورت ہے ۔موصوف نے اس سلسلہ میں گروگرام پولیس کا اقدام اٹھانے کیلئے شکریہ ادا کیا ۔