سموٹ آرمی نے چترونی نالہ پر کیا لکڑی کا پل تعمیر کروایا

0
0

ہم سموٹ آرمی کے شکر گزار ہیں : عوام
نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ// سب ضلع کوٹرنکہ کے کنڈی کے چترونی نالہ پر سموٹ آرمی نے تین ہفتوں تقریباً 90فٹلمبا پل تعمیر کیا جو کہ کیسری ہل کو ملاتا ہے اس پل کی شدید ضرورت تھی کیونکہ گجر بکروال قبیلہ سے تعلق رکھنے والے لوگ یہاں سے اپنی بھیڑ بکریاں لے کر اپنی ڈھوکوں میں جاتے ہیں اور انکو یہ دریا پار کرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا متعدد بار بھیڑ بکریاں ضائع بھی ہو گئی۔ اورلوگوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑتا تھا۔ متعدد بار عوام نے انتظامیہ سے اس پل کو تعمیر کے لئے کہا کہ ہمیں اس دریا سے گزرتے وقت کافی نقصان ہوتا لہذا اس دریا پر ایک پل تعمیر کیا جائے لیکن کسی نے ہماری نہ سنی صرف یقین دھانی کے بغیر کچھ نہ ملا۔ اس دریا سے اکثر گجر بکروال لوگ مال مویشیوں کو لے کر کشمیر کی طرف جاتے ہیں جہاں وہ اپنے چھ مہینے گزارنے کے بعد واپس آتے ہیں اس راستے سے صرف کوٹرنکہ کے لوگ نہیں جاتے بلکہ خطہ پیر پنجال کی عوام سفر کرتی ہے ریاسی کالاکوٹ سندربنی بدہل خواص اور کوٹرنکہ کے قبائلی لوگ کنڈی سے ہوتے ہوئے کیسری ہل سے گزر کر اپنی زندگی کا سفر پورا کرتے ہیں ہر سال آنس دریا پار کرتے ہوئے انہیں اپنی قیمتی بھیڑ بکریاں نقصان ہو جاتی تھی کیونکہ دریا آنس میں کافی پانی ہونے کی وجہ سے مال مویشی دریاا آنس کی سپرد ہو جاتا تھا یہ پریشانی ان کیلئے ہمیشہ رہتی تھی پانی کی پریشانی سے نمٹنے کیلئے اور قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پندرہ سیکٹر راشٹریہ رائفل اینڈ کونٹر انسرجنسی فورس نے تین ہفتوں کے اندر اندر چترونی نالہ پر لکڑی کا پل تعمیر کیا یہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے پل 23 مارچ کو مکمل ہوا جس کا افتتاح کمانڈر 15 سیکٹر راشٹریہ رائفل نے کمانڈنگ آفیسر سموٹ کی موجودگی میں کیا اور افتتاح کرنے کے بعد عوام کے نام کیا آرمی نے کہا کہ جہاں بھی جب ہماری ضرورت ہوگی آپ بتائیں اور ہم انکی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔ آرمی کی طرف سے دریا پر پل تعمیر کرنے اور عوام کے لیے سہولت فراہم کرنے پر عوام نے آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا