چین میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے ، ہلاکتوں کی تعداد 64 ہوگئی

0
0

یواین آئی
بیجنگ، //چین میں صوبہ ژیانگ کے شہر یانچینگ میں ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہو گئی ہے اور 28 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔شہر کے میئر کا¶ لبا¶ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے ۔ ان میں سے 26 کی شناخت کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد 617 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے 143 لوگوں کا علاج اب بھی جاری ہے ۔قابل غور ہے کہ جمعرات دوپہر 2:48 بجے ہونے والا دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ ارد گرد کی عمارتیں د ہل اٹھیں اور مکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ دھماکے کے بعد ہزاروں لوگوں کو علاقے سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔یوا ین آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا