شری ماتا وشنو دیوی نرسنگ کالج نے عالمی یوم تپ دق منایا

0
0

اس بیماری سے نمٹنے کیلئے تمام طلاب اس مہم کا حصہ بنیں:ڈاکٹر منموہن ہرجائی
لازوال ڈیسک
کٹرہبیماریوں کے خاتمے کیلئے ہر سال چوبیس مارچ کو عالمی یوم تپ دق منایا جاتا ہے اسی سلسلہ میں شری ماتا وشنو دیوی نرسنگ کالج میں ایک اہم تقریب کا انعقا د کیا گیا ۔وہیں تقریب میں طلاب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک میں تپ دق کے پانچ معاملات کے مد مقابل ہندوستان میں ہر سال ایک لاکھ لوگوں میں سے دو سو لوگ اس میں مبتلا ہوتے ہیں۔جبکہ دنیا میں ہر روز اس بیماری کی وجہ 4500لوگوں کی موت ہو جاتی ہے ۔اس موقع پر ایک تحریری مضمون مقابلے کا بھی اہتما م کیا گیا جس میں نرسنگ کے طلاب نے حصہ لیا جہاں ایڈمنسٹریٹر، پرنسپل، فیکلٹی ممبران اور طلاب آرگنائزر موجود تھے۔اس سلسلہ میں ڈاکٹر منموہن ہرجائی ایڈمنسٹریٹر ایس ایم وی ڈی کالج آف نرسنگ نے کہا کہ ٹی بی ایک جان لیوا بیماری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری سے نمٹنے کیلئے تمام طلاب اس مہم کا حصہ بنیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا