0
0

جموں میںجے کے ایس ایس پی اْمیدواروں پر لاٹھی چارج قابل ِ مذمت:ابہے بقایہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی یوتھ ونگ ریاستی جنرل سیکریٹری ابہے بقایہ نے جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے خواہشمند اْمیدوار وں کی طرف سے جموں میں کئے گئے پر امن احتجاج کے دوران پولیس لاٹھی چارج کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔موصولہ بیان میں ابہے بقایہ نے کہاکہ جے کے ایس ایس بی کی طرف سے بلیک لسٹ کمپنی APTECHکے ذریعے امتحان منعقد کرنے اور خویش پروری کے خلاف سینکڑوں کی تعداد میں خواہشمند اْمیدوار احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومت کو اِس صورتحال کا سنجیدہ نوٹس لینا چاہئے۔ بھرتی عمل میں تعصبانہ ، جانبدارانہ رویہ سے متعلق اْن کے خدشات کو دور کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ APtechکمپنی پہلے ہی تحقیقاتی ایجنسی کے اسکینر میں ہے لیکن اِس کے باوجود جے کے ایس ایس بھی نے اسی کمپنی کو امتحان کرانے کا ٹھیکہ الاٹ کیا۔ ماضی میں اِس کمپنی کی طرف سے کی گئی سلیکشن بھی تنازعات کے گھیرے میں رہی ہے۔ کمپنی کو بلیک لسٹ کیاگیاہے کہ پھر بھی انتظامیہ نے اْمیدواروں کے تحفظات کو یکسر نظر انداز کیا۔انہوں نے کہاکہ پر امن طور اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے نوجوانوں پر پولیس کو لاٹھی چارج کرنے سے باز رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی اْمیدواروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ایپ ٹیک کمپنی کو بھرتی عمل سے فوری الگ کیاجائے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا