سیاسی کارکنوں کی سیکورٹی واپس کیجئے

0
0

پولنگ اسٹیشنوں کو اپنی اپنی جگہوں پر برقرار رکھا جائے: پی ڈی پی
یواین آئی

سرینگرپی ڈی پی نے پولنگ اسٹیشنوں کو اپنی اپنی جگہوں پر بر قرار رکھنے اور جن لیڈروں اور سیاسی کارکنوں کی سیکورٹی ہٹائی گئی ہے انہیں واپس سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر عبدالرحمان ویری نے جمعہ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اطلاعات کے مطابق کئی پولنگ اسٹیشنوں کو ایک ہی پولنگ اسٹیشن میں ضم کیا گیا ہے جس سے الیکشن میں ووٹروں کی شرکت میں نمایاں کمی واقع ہوگی کیونکہ لوگ تین یاچار کلومیٹر دور ووٹ ڈالنے نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ماضی کے انتخابات میں پولنگ اسٹیشن قائم تھے وہ اسی طرح قائم رہنے چاہئے اور نئے پولنگ اسٹیشنوں کو بھی قائم کیا جانا چاہئے تاکہ ووٹروں کی شرکت متاثر نہ ہوسکے۔ ویری نے کہا کہ وادی کے موجودہ سایسی صوتحال کے بیچ کئی لیڈروں اور سیاسی کارکنوں کی سیکورٹی ہٹائی گئی ہے اور یہ اس وقت ہوا ہے جب ان لیڈروں اور کارکنوں کو سیاسی سرگرمیوں کے لئے دور دراز علاقوں میں جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ان لوگوں کی جان کو خطرہ ہے بلکہ ووٹروں کی شرکت بھی متاثر ہوگی۔ ویری نے کہا جن لیڈروں اور کارکنوں سے سیکورٹی ہٹائی گئی ہے ان کو واپس سیکورٹی فراہم کی جانی چاہئے۔ اس موقعہ پر پی ڈی پی کے جنرل سکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ نے کہا کہ عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ انتخابات کے دوران ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کے لئے مائل کیا جاتا ہے لیکن اس الیکشن میں اس کے برعکس پولنگ عملے اور انتظامیہ کو مائل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک طرف الیکش کمیشن آف انڈیا انتخابات صاف وشفاف طریقے سے منعقد کرنے کے دعوے کرتا ہے تو دوسری طرف سرکاری ملازمین ایک خاص جماعت کے لئے کھلم کھلا الیکشن مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی میٹنگ میں ایک سرکاری ملازم تقریر کرتا ہے جس کے میرے پاس شواید موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس سلسلے میں الیکشن کمئشن آف انڈیا، ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر اور الیکٹورل آفیسر بڈگام کے نام ایک مکتوب بھی روانہ کیا لیکن زائد از بیس دن گذرنے کےبعد بھی اس پرکوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس موقع پر پارٹی کے ایک اور لیڈر محمد خورشید عالم بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا