نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ// جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پر بار بار پسیاں گرنا کھبی شدید برف باری کی وجہ سے سڑک کئی دنوں تک بند رہنا اور مغل شاہرہ کا صرف چھ مہینے ہی چلنے پر ایڈوکیٹ ریاض چوہدری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پریس کے نام جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنر انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد بدھل سے شوپیاں سڑک کے کام کو شروع کرے تاکہ یہ تمام مشکلات دور ہوسکیں۔ کیوں کہ بدھل سے شوپیان کا راستہ بہت ہی نزدیک پڑتا ہے اور اگر انتظامیہ چاہیے تو چند ہی سالوں میں یہ سڑک مکمل ہوسکتی ہے۔ اور سارا سال چلنے والی سڑک ہے۔ ایڈوکیٹ ریاض چوہدری نے کہا کہ جموں سرینگر ہائی وے ہو یا مغل شاہرہ ہو یہ صرف اور صرف چھ مہینے ہیں لگاتار چلتی ہے اور جیسے ہی سردیاں شروع ہوتی ہیں تو مغل شاہرہ برف کی وجہ سے مکمل بند ہو جاتی ہے اور جموں سرینگر نیشنل ہائی وے بھی برف اور بار بار پسیوں کی زد میں آکر تقریباً بند ہی رہتی ہے اگر چہ وہاں مشینری کے ذریعے ہفتہ دس کے بعد سڑک کو آمد رفت کے لئے کھولا جاتا ہے لیکن اس میں بھی سفر کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے کیوں کیا پتہ کب پسیوں کی زد میں آجائیں اور زندگی سے ہاتھ دھونے پڑیں۔ ایڈوکیٹ ریاض چوہدری نے کہا کہ راستہ بند ہونے کی صورت میں جموں راجوری پونچھ اور دیگر اضلاع کی عوام کا رابطہ سرینگر سے منقطع ہوجاتا ہے یہاں تک کے آرمی کی کانوائی، تیل سپلائی راشن سپلائی و دیگر تمام کاروباری رابطے ختم ہو جاتے ہیں جس سے یہاں کی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کئی کئی دنوں تک مسافروں کو سڑکوں پر رہنا پڑتا ہے۔ کیوں کہ بغیر ہوائی سفر کے سرینگر پہچنے کا اور کوئی راستہ نہیں رہتا اور ہر بندہ ہوائی سفر کرنے کی طاقت بھی نہیں رکھتا کیوں کہ ہوائی سفر کا کرایا بھی بہت زیادہ ہوتاہے۔ ریاض چوہدری نے گورنر انتظامیہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ بدھل سے شوپیان بہت قریب راستہ ہے یہاں اتنی زیادہ برف بھی نہیں پڑتی اور یہ سڑک بارا مہینے چلنے والی ہے اس پر اتنی رکاوٹ برف یا پسیوں وغیرہ کی نہیں آئے گی اس لئے جلد از جلد کام شروع کیا جائے۔