تھنہ منڈ ی تا ڈھوک سڑک کی حالت خستہ

0
0

بھاٹی دھار میں زمین دھنسنے سے کئی مکانات خطرے میں ،عوام سراپا احتجاج
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈیضلع راجوری کی تحصیل تھنہ منڈی کی تھنہ منڈی تا ڈھوک سڑک کی خستہ خالت کو لیکر عوام کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔واضح رہے اس سڑک کی حالت خستہ ہونے کی وجہ سے بھاٹی دھار میں زمین دھنس جانے سے کئی رہائشی ڈھانچے خطرے میں ہیں ۔وہیں مقامی عوام نے سڑک کی خستہ حالت کو لیکر زبردست احتجاج کیااور کہا کہ بھاٹی دھار میں کریٹ اور ڈنگے نہ لگانے کی وجہ سے لگاتار زمین دھنس رہی ہے اور مقامی عوام ہجرت کرنے پر مجبور ہے ۔عوام نے متعلقہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی سے اپیل کی کہ اس سڑک کی حالت کو بہتر بنایا جائے۔عوام کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے ایس ڈی ایم تھنہ منڈی تنویر خان اور صدر میونسپل کمیٹی شکیل احمد میر نے موقع پر پہنچ کر عوامی مسائل کو سماعت کیا اور عوام کو یقین دہانی کروائی کہ جلد از جلد اس سڑک کا کام شروع کیا جائے گا ۔انہوں کہا کہ متعلقہ محکمہ کے افسران کے ہمراہ زمین کھسکنے کو مد نظر رکھ کر تکنیکی طور پر اس سڑک کا جائزہ لیا جائے گا اور جلد یہاں کام شروع کیا جائے گا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا