ایل ایم جی کی گولیاں کہاں سے آ رہی ہے؟

0
0

پراسرارفائرنگ سے بلنوئی گاﺅںخوفزدہ،انتظامیہ سے فوری اقدامات کی اپیل
اعجاز کوہلی

مینڈھر مینڈھر کے بنلوئی گاﺅں ان دنوں باڈر پار کے گولوں سے خوفزدہ نہیں بلکہ اپنی گاﺅں میں انجان جگہ سے ایل ایم جی کی گولیوں کے آنے سے خوف میں ہیں ۔جب لازوال کی ٹیم اس جگہ پر پہنچی جس گاﺅں کے لوگ ایسی پہیلی سے پریشان ہیں جب ان لوگوں سے بات کی تو ان کا صاف کہنا تھا کہ باڈر سے آ رہے گولوں نے ہمیں پریشان کیا لیکن اب جو یہ سلسلہ شروع ہوا ایسا لگتا ہے جیسے رات کو کوئی ہمارے گھر کے قریب سے ا ٓکر ہماری دیواروں ،راستوں یا کوئی باہر کھڑا ہو اچانک پاﺅں کے قریب گولی لگتی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس آنکھ مچولی گولیوں سے ابھی تک کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہو لیکن پوری طرح ہماری بے چینی کو بڑھا رہا ہے یہ دیر رات کی گولیوں کا سلسلہ پچھلے چند روز سے لگا تار جاری ہے ۔گاﺅں کہ سابقہ سرپنچ نے بتایا کہ ہم نے اس معاملہ میں ایک درخواست دو روز پہلے انتظامیہ کو دی اور پوری جانکاری اس میں لکھی ہے لیکن کوئی بھی موقعہ پر دیکھنے نہیں آیا ابھی بھی پورا علاقہ اس خوف میں مبتلا ہے کہ آخر یہ گولیوں کا سلسلہ بارڈر کی طرف سے ناآ کر دوسری جانب سے کیسے ہو رہا ہے ہم بتا دے کہ لازوال کی ٹیم نے جب موقعہ کا معائینہ کیا تو صاف گولیوں کہ نشان ملے اور ٹھنڈی پڑی گولیا ں۔لوگوں نے دکھایا کہ کس طرح ہمارے گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔اس موقعہ پر عوام بلنوئی نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موقعہ پر آ کر اس پہیلی سے پردہ اٹھائیںتاکہ گاﺅں میں امن کی فضابحال ہو سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا