جموں وکشمےر نےشنل پنتھرس پارٹی جموں وکشمےر کی تمام لوک سبھا سےٹوں پر الےکشن لڑے گی

0
0

جموں وکشمےر کے تمام لوگوں کو بنےادی حقوق کی فراہمی کی مانگ
لازوال ڈیسک
جموں//جموں وکشمےر نےشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفےسر بھےم سنگھ نے آج جموں پرےس کلب مےںاےک پرےس کانفرنس مےں کہا کہ جموں وکشمےر رےاست نہاےت خراب حالت سے گزر رہی ہے خاص طورپر 1990سے اور ےہ رےکارڈ سے واضح طورپر عےاں ہے۔ جموں وکشمےر آج بےن الاقوامی پلےٹ فارم کے ساتھ ساتھ بڑے سےاسی ، سماجی بحران سے گزر رہا ہے اور اےسا اس لئے ہے کہ رےاست کی سابقہ حکمراں جماعتےں نےشنل کانفرنس، کانگرےس ، پی ڈی پی اور بی جے پی اپنے مفا د کی خاطر رےاست کو لوٹتی رہےں اور جموں وکشمےر او رلداخ کے لوگوں کا استحصال کرتی رہی ہےں۔پنتھرس سربراہ پروفےسربھےم سنگھ نے کہاکہ آج جموں وکشمےر رےاست ملک کی تمام قوم پرست طاقتوں کی توجہ کی حقدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ رےاست مےں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات کرانے کو اےک خفےہ سازش اور تمام بڑی سےاسی جماعتوں کے ساتھ ساز باز کرکے ٹالا گےا ہے تاکہ جموں وکشمےر کے لوگوں کو بنےادی حقوق سے محروم رکھا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمےر نےشنل پنتھرس پارٹی کو لوک سبھا انتخابات سے دور رکھنے کے لئے دہلی اور سری نگر سے مختلف طرےقہ سے دباو ڈالا گےا لےکن آخر مےں پنتھرس پارٹی نے فےصلہ کےا ہے کہ اپنے ےوم تاسےس ےعنی 23مار چ کو اپنی آئندہ حکمت عملی اور ووٹ کے ذرےعہ انقلابی پلان کے ساتھ سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمےر نےشنل پنتھرس پارٹی جموں وکشمےر اور لداخ کی تمام چھ لوک سبھا سےٹوں کے لئے اپنے امےدواروں کے ناموں کا اعلان 23, 24,25 اور 26مارچ کو کرے گی۔پرےس کانفرنس مےں موجود اہم لےڈروں مےں پی کے گنجو ، محترمہ انےتا ٹھا کر، شنکر سنگھ چب ، نےرج گپتا ، نرےش چب اور سردار زوراور سنگھ شامل تھے۔پنتھرس سربراہ نے آخر مےں کہا کہ ہم جلد ہی تمام رکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے ہر گھر تک انصاف پہنچانے کے مقصد مےں کامےاب ہوں گے۔ وہ دن بہت جلد آئے گا جب رےاست کی تشکےل نو ہوگی اور جموں وکشمےر کے ہر شخص کو بنےادی حقوق ملےں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا