کشمیر ہمیشہ سے سازشوں کا مرکز رہا ہے: محبوبہ مفتی

0
0

معاندانہ طریق کار تک امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا
کے این ایس

سرینگرپی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر ہمیشہ سے سازشوں کا شکار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کے ساتھ لڑائی چلتی رہے گی اور ریاستی عوام کے ساتھ نئی دہلی کا جھگڑا رہے گا تب تک ریاست میں امن کا خواب شرمندہ تعمیر نہیں ہوگا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے ساتھ بات کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر اور ریاست کی سابق خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بتایاکہ ریاست جموں وکشمیر ہر ہمیشہ سے سازشوں کا شکار رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں افرا تفری کو ہوا دینے اور یہاں امن و امان کی صورتحال کو درہم برہم کرنے کی خاطر مختلف سطحوں پر سازشیں عملائی جارہی ہے تاہم ریاستی عوام اب بالغ ہوچکی ہے، انہیں پورا علم ہے کہ کس جماعت کو ووٹ دینے سے ریاست میںامن اور تعمیر و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔ پی ڈی پی صدر کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوانوں کو مختلف مسائل کا سامنا درپیش ہے، یہاں کی نوجوان پود ضائع ہورہی ہے، کچھ نے بندوق اُٹھائے ہیں تو کچھ ہاتھوں میں پتھر لیے ہوئے ہیں۔ اگر چہ بہت سارے نوجوانوں نے اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کرلی ہے تو قلم ہاتھ میں ہونے کے باوجود وہ روزگار سے محروم ہے جو کہ تشویش کن معاملہ ہے۔انہوں نے ریاست میں امن و امان کو قائم کرنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا معاملہ ایک حل طلب مسئلہ ہے، جب تک پاکستان کے ساتھ لڑائی جاری رہتی ہے اور جب تک نئی دہلی ریاستی عوام کے ساتھ جھگڑنے میں مصروف رہتی ہے تب تک یہاں امن کے لوٹ آنے کی کوئی اُمید نظر نہیں آتی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں امن کا خواب تب تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا تب تک نہ مفاہمت اور بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائےگا۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پی ڈی پی کا رول انتہائی اہم تھا جو ہمیشہ سے گولی کے بجائے بولی کی وکالت کرتی ہے۔محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ مرحوم مفتی محمد سعید نے بارہا عوام سے مضبوط منڈیٹ کی خواہش ظاہر کی تھی، انہوں نے عوام سے ببانگ دہل کہا کہ آپ مجھے 40نشستیں دے دو میں ریاست کو موجودہ غیر یقینی صورتحال سے باہر نکالوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمد سعید کا دیرنہ خواب تھا کہ ریاست مین امن پھر سے قائم ہو اور لوگ ایک خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا