اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ اعجاز قیصر کی قیادت میں کورٹ کمپلکس جموں میں ووٹران کیلئے بیداری پروگرام کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
جموںانتخابات رونمائی کی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے سویپ ٹیم جموں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ جموں اعجاز قیصر کی قیادت میں ضلع کورٹ کمپلکس جموں میں ووٹران کی بیداری کیلئے کئی اہم سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ای وی ایم وی وی پی اے ٹی مشین کے استعمال کے متعلق ووٹران کو جانکاری دی گئی ۔اس تقریب میں عوام کو جانکاری فراہم کرنے کیلئے ای وی ایم مشین کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ووٹ ڈالنے کے لئے فرضی ووٹ کا استعمال کیا گیا ۔اس موقع پر بی ایس سلاتھیہ صدر جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن جموں، ایسو سی ایشن کے دیگر ممبران اور عوام نے شرکت کی ۔وہیں قانون سے وابستہ کئی ممبران نے فرضی ووٹ کا استعمال کیا اور ای وی ایم وی وی پی اے ٹی کے نئے نظام سے مطمئین ہوئے ۔تقریب میں منہاس ڈپٹی سی ای او جموں، صنوبر جمیل بی ڈی او مایرا مندریان، وشوجیت سنگھ بی ڈی او ڈنسال، اندو ابے شرما بی ڈی او کھرا بلی اور دیگر افسران موجود تھے ۔علاوہ ازیں ایسی سرگرمیوں کا انعقاد گورنمنٹ ڈینٹل کالج امبپھلا اور مبارک منڈی میں بھی کیا گیا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا