14 مالی کمیشن کے تحت 340 لاکھ روپے کی لاگت سے

0
0

ضلع راجوری کے دیہی علاقہ جات میں کوڑے دان نصب
شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولت پہنچانے کے لیے مرکزی سرکار کی طرف سے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور جموں کشمیر کے اندر پنچائتوں کو مضبوط و مستحکم کیا گیا جہاں اس حوالے سے محکمہ دیہی ترقی کو مرکزی سرکار کی طرف سے بڑے پیمانے پر رقومات واگزار کی گئی تاکہ دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی ہو۔دیہی علاقہ میں صاف ستھرائی کا دھیان رکھنے کے لیے بھی سرکار کی طرف سے بڑے پیمانے پر اقدمات اٹھائے گئے جہاں صاف ستھرائی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پنچائت کا دفتر ہر ضلع میں قائم کیا گیا اور اس دفتر کو دیہی علاقہ میں صاف ستھرائی کا دھیان رکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہر ایک پنچائت میں سیگریگیشن شیڈ تعمیر کروائے گئے ہر گھر میں سرکار کی طرف سے پاخانہ بنایا گیا اس کے پیچھے سرکار کی یہی منشا تھی کہ دیہی علاقہ جات میں بھی صاف صفائی کا دھیان رکھا جائے۔ اس سلسلے میں جموں کشمیر یو ٹی میں محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا اس حکم نامے کے مطابق ہر ضلع میں اسسٹنٹ کمشنر پنچائت کو 14 مالی کمیشن کے تحت دیہی علاقہ میں کوڑا دان لگانے کی اجازت دی گئی ۔اس سرکاری حکم نامے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پنچائت راجوری کے دفتر کی طرف سے ضلع راجوری میں 340 لاکھ روپے کی لاگت سے ضلع بھر کی پنچائتوں کے لیے کوڑے دان خریدے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس کوڑا دان کا عوام کو کتنا فائدہ ملا کیا واقعہ میں 340 لاکھ روپے کی لاگت سے خریدے گئے ان کوڑا دان کی وجہ سے عوام کو فائدہ ملا اس بارے میں لازوال کی طرف سے چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل راجوری ایڈوکیٹ چوہدری نسیم لیاقت سے بات کی گئی تو ان کا یہ کہنا تھا کہ ہمارے نوٹس میں ایسا نہیں ہے ان کا یہ بھی کہنا ہے اگر 340 لاکھ روپے کی کوڑا دان خریدے گئے ہیں تو وہ کہاں پر لگاہے گے ہیں یاد رہے کہ لازوال کی طرف سے یہ خبر رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت موصول ہوئے دستاویز کی بنا پر کیا جا رہا ہے لازوال کی طرف سے اس کی کوئی تصدیق نہیں کی جا رہی یہ اسسٹنٹ کمشنر پنچائت کے دفتر کی طرف سے دیے گئے دستاویز کے مطابق خبر کی ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا