14؍ دسمبر کو چوتھے قومی لوک عدالت کا اِنعقاد کیا جائے گا

0
0

سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے مطابق جموں وکشمیر کے تما م ضلعوں میں 14؍ دسمبر 2019ء کو چوتھے قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا جائے گا۔ اِس حوالے سے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیاں 9؍دسمبر 2019 ء سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران اپنے اپنے اضلاع میں پری لوک عدالتوں کے سیشن بھی منعقد کریںگے اور اِس مقصد کے لئے مناسب تعداد میں لوگ عدالت بنچ تشکیل دئیے جائیں گے۔ قومی لوک عدالت کے دوران مختلف نوعیت کے معاملات باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے سے حل کرانے کے لئے شنوائی کے لئے اٹھائے جائیں گے۔ ڈسٹرک لیگل سروسز اتھارٹیاں شنوائی کے لئے اٹھائے جانے والے معاملات کی عارضی فہرست 11؍ دسمبر 2019ء تک ایگزیکٹیو چیئرمین ایس ایل ایس اے کو بھیج سکتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا