ریاض ملک
منڈی //۵۱مارچ 2019 کو روزنامہ لازوال میں منڈی لورن سلطان پتھری روڈ کے بارے میں ایک خبر شائع ہوئی تھی ، جس میں کٹھیالہ پہاڑی پر کام نہ کرنے پر عوام نے نارضگی کا اظہار کیا تھا ،خبر شائع ہونے کے دودن بعد ہی کٹھیالہ پہاڑی کے مقام پر روڈ کا کام محکمہ کی جانب سے شروع کروادیاگیاہے – اور ٹھیکدار نے کام میں سرت لاتے ہوے کچھ دنوں کے لئے منڈی لورن روڈ کو بند کرکے اس کام کو شدومد سے جاری رکھاہے ۔اس حوالے سے کئی لوگوں نے بزریعہ ٹیلیفون ادارہ کا شکریہ اداکیا جس نے اس عوام کی آواز کو انتظامیہ تک پہنچایا اور جس کے نتیجہ میں چند دنوں میں یہ کام مکمل ہوجائے گا۔