ہند۔پاک افواج کے مابین گولہ باری کا تبالہ جاری ،فوجی اہلکارہلاک
نا ظم علی خان
مینڈھرسر حدی ضلع راجو ری کے سندربنی سیکٹر میں پا کستا نی فو جی چوکیو ں اور رہا ئشی علاقو ں پر گو لہ با ری کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔رواں برس اب تک ہند و پاک افواج نے 65مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میںکئی افراد از جان ہوچکے ہیں ۔جبکہ درجنوں رہائشی مکانات بھی تباہ ہوچکے ہیں ۔ فو جی ترجمان لفڈنٹ کر نل دیندر آنند نے بتا یا کہ پا کستا نی افواج نے سوموار کے روز ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہد ے کی خلاف ورزی کر تے فو جی چوکیو ں اور رہا ئشی علاقو ں پر گو لہ با ری کی جس میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تازہ گولی باری کا یہ واقع سندربنی سیکٹر کے کیری بٹل علاقے میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے چلائی جانے والی گولیوں کی زد میں آکر چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور جہاں ایک فوجی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت 24 سالہ رائفل مین کرم جیت سنگھ ساکن جانر تحصیل دھرم کوٹ ضلع موگہ پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔مہلوک کے پسمندگان میں اس کے والدین ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے گولہ باری اور فائرنگ کرکے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کا بھارتی فوج نے بھی بھر پور جواب دیا۔انہوں نے بتایا کہ طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ صبح قریب ساڑھے سات بجے تک جاری رہا۔قابل ذکر ہے کہ ماہ گذشتہ ہوئے پلوامہ خودکش دھماکے کے بعد سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان تنا¶ مزید بڑھ گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے آج صبح جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی اور ا±س کی افواج نے بھارتی ٹھکانوں کومارٹر شیلنگ کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فائرنگ کا مناسب جواب دیا گیا ہے اور اس وقت علاقے میں خاموشی چھائی ہے۔واضح رہے کہ رواں برس اب تک ہندوپاک سرحدوں پر 65مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اور دونوں جانب جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے گولہ باری کی گئی جس کی وجہ سے اب تک درجنوں افراد ازجان ہوچکے ہیں جن میں ایک نو ماہ کی بچی بھی شامل ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ آر پار گولہ باری میں درجن بھر رہائشی مکانات بھی تباہ ہوچکے ہیں ۔ واضح رہے کہ 14فروری کو لیتہ پورہ پلوامہ میں فدائین حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہندوپاک افواج کے مابین ہر دوسرے دن گولہ باری ہورہی ہے ۔